کیمپ میں شامل طلباء کو رمضان المبارک کی اہمیت و افادیت اور عبادات و ذکر اذکار سے آشنا کیا جا رہا ہے۔
آزاد اکیڈمی ہائی اسکول کے استاذ اور کیمپ کے کنوینر ارشد انور الف کا کہنا تھاکہ طلباء میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم بھی نہایت ضروری ہے'۔
انہوں نے مزید کہاکہ 'اس کیمپ کا مقصد یہی ہے کہ بچوں میں رمضان کے ساتھ دین کی اہم معلومات فراہم کرائی جائے جس کے لیے خصوصی طور پر اسلامیات کے ماہرین کی خدمت لی جا رہی ہےہیں'۔
تربیتی کیمپ کے اختتام اول، دوئم، سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا۔
طلباء نے اس طرح کی علمی کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ انہیں یہاں اسلام کی بنیادی باتوں کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
اس طرح کے علمی کیمپ یقیناً طلباء کے ذہنی نشوونما میں معاون ثابت ہوں گے۔ ضرورت اس بات کی ہے اس مبارک مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کے دوسرے ادارہ بھی اپنے یہاں اس کیمپ کا انعقاد کرے تاکہ نئی نسل کو ایک بہترین ماحول دیا جا سکے۔