ETV Bharat / state

رمضان المبارک تقویٰ حاصل کرنے کا مہینہ ہے: مولانا مدثر قاسمی

مولانا مدثر قاسمی نے کہا کہ آج انسان تمام طرح کی عبادات تو کر رہا ہے مگر اس میں خشوع و خضوع کی حد درجہ کمی ہے، ایک طرف وہ عبادات میں بھی مشغول ہے تو دوسری طرف تمام برے کام بھی انجام دے رہا ہے۔

رمضان المبارک تقویٰ حاصل کرنے کا مہینہ ہے
Maulana Mudassir Qasmi
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 3:33 PM IST

رمضان المبارک دراصل گناہوں کو مٹانے اور نیکیوں میں اضافہ کرنے کا مہینہ ہے، اس مہینے کی خاص بات یہ ہے کہ رمضان میں روزے سے لوگوں میں تقویٰ پیدا ہوتا ہے، روزہ کا اصل مقصد ہی تقویٰ اختیار کرنا ہے تاکہ لوگ متقی اور پرہیز گار بن جائیں.

رمضان المبارک تقویٰ حاصل کرنے کا مہینہ ہے

قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے لوگو، ہم نے تم پر رمضان کے روزے فرض کیے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو. اللہ پاک کے پاس محبوب بننے کا اور قریب ہونے کا واحد ذریعہ تقویٰ ہی ہے.

مذکورہ باتیں الغزالی انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر اور نوجوان عالم دین و صاحب قلم مولانا مدثر احمد قاسمی نے رمضان اور تقویٰ کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کی۔

مولانا مدثر قاسمی نے کہا 'آج انسان تمام طرح کی عبادات تو کر رہا ہے مگر اس میں خشوع و خضوع کی حد درجہ کمی ہے، ایک طرف وہ عبادات میں بھی مشغول ہے تو دوسری طرف تمام برے کام بھی انجام دے رہا ہے، اس سے پتہ چلا کہ وہ عبادت محض دکھاوے کے لیے کر رہا ہے، اس میں تقویٰ نہیں آیا ہے'.

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں نائٹ کرفیو کا اعلان

مولانا مدثر قاسمی نے کہا 'رمضان دراصل ٹریننگ کا مہینہ ہے، اس ماہ میں ہم جو بھی اچھے اعمال اور عبادت کرتے ہیں۔ اس کا مقصد اسی طرح سال کے بقیہ مہینوں میں بھی کرنا ہے. اس مہینے میں جو بھی اللہ سے خاص لو لگا کر اپنے اندر تبدیلی لانا چاہتا ہے اس میں یقیناً تبدیلی آتی ہے. روزہ کی فرضیت اور اس کے قبولیت کا دارومدار تقویٰ پر ہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.