ہندو رسم و رواج کے مطابق ارریہ شہر میں رام نومی کا جلوس بڑے عقیدت و احترام اور پرامن طریقے سے نکالا گیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر و اطراف میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے تاکہ کسی طرح کی بدنظمی نہ ہو۔
گرمی کی شدت کے پیش نظر رام نومی کے جلوس میں شامل لوگوں کے لئے چاندنی چوک پر مقامی مسلمانوں نے شربت اور پانی کا اسٹال لگا کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی، یہاں سے گزرنے والے ہندو بھائیوں کو شربت اور پانی پیش کیا گیا۔
ارریہ کی تہذیب رہی ہے کہ یہاں ایک دوسرے کے تہوار مل کر مناتے ہیں، ایک دوسرے کی خوشی میں شامل ہو کر یہاں کی تہذیبی وراثت کو بحال رکھنا وقت کا سب سے بڑا تقاضہ ہے۔