ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا اسمبلی حلقہ سے جن ادھیکار پارٹی کے رہنما رام چندر یادو نے بھی اپنے دو حامیوں کے ساتھ انتخابی افسر کے سامنے پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔
انہوں نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بھبھوا اسمبلی حلقہ موجودہ وقت میں کئی مسائل سے دوچار ہے۔
انہوں نے صاف طور پر کہا کہ اگر ریاست میں پپو یادو کی قیادت میں حکومت سازی ہوتی ہے تو سب سے پہلے ہر کسان کو چھ ہزار روپے مہینہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رام چندر یادو گزشتہ روز پپو یادو کی پارٹی جن ادھیکار میں شامل ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وہ سماج وادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، بہوجن سماج پارٹی میں بھی رہ چکے ہیں، تاہم بھبھوا سے وہ ایک بار رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
رام چندر یادو کا شمار ضلع کے قدآور رہنماوں میں ہوتا ہے، پرچۂ نامزدگی کے آخری روز رام چندر یادو نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔