ریلی کی روانگی سے قبل پلس ٹو "لی" اکیڈمی کے پرنسپل تیج بہادر سنگھ نے اسکاؤٹ اینڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ہماری زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے، یہ انسانی زندگی کے لیے نہایت ہی مضر اور خطرناک چیز ہے۔
تیج پرتاپ نے کہا کہ ہم میں سے اکثر لوگ پلاسٹک کو نالیوں میں ڈال دیتے ہیں مگر ہم نہیں جانتے ہیں کہ اس کے سبب پانی کا بہنا بند ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے قسم قسم کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں اور ہمارے معاشرے کے لوگ مختلف بیماریوں کے شکار ہو کر اپنے علاج و معالجہ میں ہزاروں کی رقم صرف کر ڈالتے ہیں مگر اس جانب ہمارے معاشرے کی نظر نہیں جاتی ہے کہ آخر ہم مختلف بیماریوں کے شکار کیوں ہو رہے ہیں، ہمیں اس کی اصل وجہ جاننے کی ضرورت ہے، مگر اس کی وجہ ہم جاننے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی اس سے متعلق ہمارے معاشرے میں کوئی بیداری آئی ہے۔
اسی مقصد کے تحت آج یہ ریلی نکالی گئی ہے تاکہ ہر فرد پلاسٹک کے نقصانات سے آگاہ ہو سکیں۔تنظیم کے کمشنر بیجناتھ یادو نے کہا کہ پلاسٹک سستا، پائیدار اور ہلکا ہونے کی وجہ سے اس نے ہر ملک اور معاشرتی زندگی میں جگہ بنائی ہے مگر یہ انسانی صحت کو غیر معمولی نقصان پہنچا رہا ہے، اس سے تحفظ سے ہمیں اپنی ذمہ داری کو پوری کرنی ہے اور اپنے جنگلات، ندیوں اور سڑکوں کو آلودگی اور پلاسٹک سے پاک بنانا ہے۔
یہ بیداری ریلی اسٹیڈیم سے دھرم شالہ چوک، چھوا پٹی، صدر روڈ، اسٹیشن چوک، ہوتے ہوئے دوبارہ اسٹیڈیم پہنچی، اس موقع پر تنظیم کے تمام کارکنان موجود تھے۔