راشٹریہ جنتا دل کے قدآور رہنما اور سیوان کے سابق رکن پالیمان ڈاکٹر محمد شہاب کی موت کے بعد سے بہار میں راجد اور لوگوں کے اندر ناراضگی بڑھ گئی ہے۔
شہاب الدین کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر آر جے ڈی کے رویے پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس بیچ راجد رکن اسمبلی ریت لال یادو لالو خاندان اور شہاب الدین کے حامیوں کے درمیان جاری ناراضگی کو کم کرنے سیوان پہنچے۔ انہوں نے شہاب الدین کے لڑکے اوسامہ شہاب سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے ہر ممکن مدد کی جائے گی، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
معلوم ہوکہ سابق رکن پالیمان محمد شہاب الدین دہلی کے تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے اور علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی لاش کو آبائی گاؤں پرتاپ پور نہیں لانے پر سے ناراض لوگوں نے راشٹریہ جنتا دل کا کھل کر مخالفت کی۔
راجد کے درجنوں اقلیتی رہنماؤں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ شہاب الدین کے خاندان والے لالو پرساد یادو پریوار سے ناراض چل رہے ہیں۔