ETV Bharat / state

پٹنہ:سابق مرکزی وزیر کا آر جے ڈی سے استعفی

راشٹریہ جنتادل پارٹی کے نائب صدر رہے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے آج پارٹی سے استعفی دے دیا۔

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 4:52 PM IST

پٹنہ:سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ نے آر جے ڈی سے استعفی دے دیا

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کو انتخابات سے قبل آج بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے نائب صدر رہے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے آج پارٹی سے استعفی دے دیا۔

ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے جمعرات کو دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو خط لکھ کر پارٹی چھوڑنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ’’ عوامی لیڈر کرپوری ٹھاکر کے انتقال کے بعد 32 برسوں تک آپ کے پیچھے کھڑا رہا لیکن اب نہیں۔ پارٹی لیڈر اور عوام نے کافی پیار دیا ہے مجھے معاف کریں‘‘۔

واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ کو آر جے ڈی میں لائے جانے کی خبروں کے بعد سے ہی ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ ناراض تھے۔ لالو پرساد یادو نے بھی انہیں منانے کو کوشش کی، اسی دوران لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے ڈاکٹر سنگھ کے بارے میں متنازعہ بیان دے دیا تھا کہ ’ایک لوٹا پانی سمندر سے نکل جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ اسی بیان سے ڈاکٹر سنگھ کافی ناراض تھے اور بے عزتی محسوس کررہے تھے۔ بالآخر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔ ڈاکٹر سنگھ فی الحال ایمس میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.