ETV Bharat / state

'سرکاری ملازمین کو ایک اسٹیج پر لاکر عوام کو مزید سہولت مہیا کی جائے' - Bihar Public Grievance Redressal Act

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانچ جون 2016 کو بہار عوامی شکایت کے حل کا حق ایکٹ کی شروعات کی گئی۔ عوام کی شکایتوں کے حل کے لیے اس قانون کو لایا گیا۔

NItish Kumar
NItish Kumar
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 8:34 PM IST

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تمام محکموں کے پبلک سرونٹ کو ایک اسٹیج پر لانے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو مزید سہولت مل سکے۔

مسٹر کمار نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار عوامی خدمات کا حق ایکٹ اور بہار عوامی شکایت کے حل کا حق ایکٹ پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے دوران کہا ‘بہار عوامی خدمات کا حق ایکٹ کے تحت عوام کو خدمات دینے کے لیے ضلع، سب ڈیویژن اور بلاک سطح پر مرکز بنائے گئے ہیں۔ پہلے سرٹیفکیٹ لینے کے لیے کافی وقت اور خرچ لگتا تھا‘ اب اس کی شروعات ہونے سے عوام کو متعین وقت کے اندر خدمات دی جا رہی ہیں’۔

جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ اب تک 25 کروڑ سے زیادہ درخواست گذاروں نے درخواست دے کر اس قانون کے ذریعے سے خدمات لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے عوامی خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں تاکہ عوام کو مزید سہولت مل سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانچ جون 2016 کو بہار عوامی شکایت کے حل کا حق ایکٹ کی شروعات کی گئی۔ عوام کی شکایتوں کے حل کے لیے اس قانون کو لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کی شکایت حل ہو، سماج میں کشیدگی کم ہو، امن قائم رہے اور آپسی جھگڑے ختم ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.