محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے آج بہار کے وزیر صحت سے ملاقات کی اور کیمور کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس تعلق سے زماں خان نے اپنے حلقہ کے لوگوں کو بتایا کہ ان کی ملاقات آج وزیر صحت منگل پانڈے سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کیمور کے لوگوں کو بہتر طبی خدمات مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موہنیاں اور چین پور بلاک کے اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کے علاوہ ویکسین کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ وزیر زماں خان نے کہا کہ پورے ریاست میں کورونا کے انتہائی سنگین حالات ہیں۔
اس دوران انہوں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں بلا وجہ نہیں نکلیں، ضرورت ہو تو پوری حفاظت کے ساتھ نکلیں اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر مکمل طور سے عمل کریں۔