دربھنگہ: پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف گزشتہ دنوں ملک سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے احتجاج کیا اور بی جے پی کے دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران 10 جون 2022 کو اترپردیش کے کئی اضلاع میں نوپور شرما کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جس پر یوگی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزر سے منہدم کروا دیا، اس حوالے سے 16 جولائی 2022 جمعرات کے روز دربھنگہ کے لہریاسرائے کے پولو گراؤنڈ میں سی پی آئی-ایم ایل کے رہنماؤں نے اترپردیش کی یوگی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest Against Bulldozer Operation in Darbhanga
احتجاج کے دوران رہنماؤں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ پیغمبر اسلام پر بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے قابل اعتراض تبصرہ کی وجہ سے گزشتہ پندرہ دنوں سے ملک اور بیرون ملک ہنگامہ برپا ہے۔ دنیا بھر میں اس نازیبا بیان کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے لیکن حکومت کے کانوں میں جوں نہیں رینگ رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
نوپور شرما کے نازیبا بیان کی وجہ سے بیرون ممالک میں بھارت کے سفیروں کی سرزنش کی جارہی ہے۔ خلیجی ممالک کی ناراضگی سے ملکی معاشت میں خلل پڑنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، پھر بھی موجودہ حکومت اپنے رہنماؤں کے بیان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ احتجاج میں سی پی آئی-ایم ایل کے رہنما سمیت دیگر پارٹیوں کے بڑے رہنما بھی شامل تھے۔