انسانی زنجیر میں سی اے اے واپس لواور این آرسی واین پی آر نہیں چلے گا کے پلے کارڈ دیکھائے گئے۔
گیا شہر کے کٹاری ہل روڈپر سیکڑوں افراد ہیوم چین میں تو شامل ہوئے تاہم ان کے ہاتھوں میں این آرسی این پی آر اور سی اے اے کو واپس لو جیسے نعروں کی تختیاں تھیں۔
ساتھ ہی این آرسی، این پی آر و سی اے اے سے آزادی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جارہے تھے ۔ جب کہ سی روڈ پر سیکڑوں اسکولی طلباء وطالبات تھے جو انسانی زنجیر کی حمایت میں کھڑے تھے۔
سی اے اے واین آرسی کی مخالفت کرنے والوں کا اس دوران کہناتھا کہ وہ جل جیون ہریالی کے ساتھ ہیں تاہم حکومت کے دیکھاوے کے اور پیسوں کی بربادی کے ساتھ نہیں ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت خود اپنی پیٹ تھپ تھپاناچاہتی ہے۔۔
وزیراعلی نے آئین مخالف قانون کاساتھ دیا ہے جسکی مخالفت جاری رہیگی ۔ہیومین چین میں جل جیون ہریالی ، نشہ سے آزاد بہار کی حمایت کے ساتھ سی اے اے واین آرسی کی مخالفت میں کھڑے ہوئے ہیں۔
واضح ہوکہ کٹاری ہل روڈ سے چندقدم کے فاصلے پر سی اے اے واین آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں غیرمعینہ دھرنا گزشتہ بائیس دنوں سے جاری ہے۔ بتایاجارہاہے کہ ہیومین چین میں سی اے اے واین آرسی کی مخالفت میں کھڑے افراد کاتعلق دھرنے سے ہے اور دھرنے میں لگے مائک سے اس دوران آزادی کے نعرے بھی لگائے جارہے تھے۔