ETV Bharat / state

Durga Puja in Gaya پانچ درگا مورتیوں کے جلوس کو جامع مسجد گیٹ سے گزارا گیا - ریاست بہار کے ضلع گیا

گیا میں پانچ لائسنس یافتہ درگا کی مورتیوں کے وسرجن جلوس کو جامع مسجد کے گیٹ سے سخت حفاظتی انتظامات کے دوران گزارا گیا ہے۔ ضلع کے اعلی حکام سمیت سماجی کارکنان، علماء پنڈدت اور دوسرے مذاہب کے پیشوا موجود رہے۔ اس دوران ڈرون کیمرے سے پورے علاقے کی نگرانی کی جارہی تھی۔ Durga Puja In Gaya

پانچ لائسنس یافتہ درگا کی مورتیوں کو جامع مسجد  گیٹ سے گزارا گیا

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 2:20 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں نوراتری کے موقع پر پرانی روایت کے تحت شہر کی پانچ لائسنس یافتہ درگا کی مورتیوں کے وسرجن جلوس کو سکیورٹی انتظامات کے درمیان ہرنی مندر اور جامع مسجد کے دروازے سے پرامن ماحول میں گزر گئی ہیں۔ یہ سلسلہ رات دو بجے تک جاری رہا۔ اس درمیان سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ Idols Passed In Front Of Jama Masjid Tight Security Arrangement In Gaya In Bihar

پانچ لائسنس یافتہ درگا کی مورتی وسرجن کے جلوس کو جامع مسجد گیٹ سے گزارا گیا

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہرپریت کور ، مولانا عمر نورانی جامع مسجد کے گیٹ پر موجود تھے۔ دونوں عہدیداروں کی موجودگی میں مجسمہ کو پرامن طریقے سے دکھرنی مندر کے گیٹ سے جامع مسجد ہوتے ہوئے گزارا گیا۔مورتی جلوس پاس کرانے پر کڑی نظر رکھی گئیں تاکہ سماجی ہم آہنگی اور امن وامان قائم رہے۔

ڈی ایم تیاگ راجن خود کمان سنبھالے ہوئے تھے کیونکہ یہ ضلع کا سب سے حساس مقام ہے اور یہاں انگریزی دور حکومت میں سب سے پہلا مذہبی فساد ہوا تھا ، مجسمے کے گزرنے میں ذرا سی تاخیر ہوتی تو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ خود اپنی جگہ سے اٹھ کر درمیان میں چلے جاتے ، ڈی ایم کی اس کوشش کو سماج کے تمام لوگوں نے سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sonia Gandhi joins Bharat Jodo Yatra سونیا گاندھی راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں

ضلع مجسٹریٹ اس وقت تک وہاں موجود رہے جب تک کہ جامع مسجد کے گیٹ کے سامنے سے آخری مورتی نہیں گزری۔ مجسمے سے گزرتے وقت ڈی ایم اپنی جگہ سے اٹھ کر اپنے ماتحت اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں پہنچ جاتے۔ ضلع افسر کی تقریباً 4 گھنٹے کی محنت کے بعد درگا کی مورتیوں کو پرامن طریقے سے گزارا گیا

واضح رہے کہ گیا شہر کے شمالی علاقے میں واقع دکھ ہرنی مندر، توتباری، نیو گودام، گول پتھر اور جھیل گنج میں نصب لائسنس یافتہ مورتی دکھرنی مندر اور جامع مسجد کے دروازے کے قریب سے گزرتی ہیں اور یہاں اس موقع پر دونوں فرقوں کے درمیان تناو ہوتا ہےIdols Passed In Front Of Jama Masjid Tight Security Arrangement In Gaya In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.