وزیر اعظم نریندر مودی ماہی گیری، مویشی پروری اور محکمہ زراعت سے متعلق 294.53 کروڑ مالیت کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کریں اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
خیال رہے کہ 25 ستمبر تک پانچ مراحل میں مختلف محکموں کی اسکیموں کے افتتاحی پروگرامز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
وزیر اعظم فشریز سکیم کے تحت 107 کروڑ کی مالیت والے اس منصوبے کے افتتاح کا اعلان کریں گے نیز پانچ کروڑ کی مالیت سے بننے والے سیتامڑھی کے ڈوھرا میں بکھری فش شیڈ فارم کا افتتاح بھی کریں گے۔
10 کروڑ کی لاگت سے تشخیص اور معیار کی جانچ کے لئے کشن گنج اور بہار ویٹرنری یونیورسٹی پٹنہ کے فشریز کالج میں ایکواٹک ریفرل لیبارٹری کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم ایک کروڑ کی لاگت سے مدھے پورہ میں فشری چارہ مل، پٹنہ میں فش آن وہیلس 2 کروڑ کی لاتگ سے بننے والا اور زرعی یونیورسٹی، پوسا میں 2.87 کروڑ کی لاگت سے انٹیگریٹڈ فشریز پروڈکشن ٹیکنالوجی سنٹر کا افتتاح کریں گے۔