ETV Bharat / state

Haji Return In Gaya بہار کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ 18جولائی کو پہنچے گا - ریاست بہار کے حجاج کرام

حج کی سعادت حاصل کر واپس اپنے ملک آنے والے حجاج کرام کے طیاروں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی حجاج کرام کی واپسی کے دوسرے فیز میں گیا ہوائی اڈے پر 18جولائی کو پہلا قافلہ پہنچے گا۔ 22طیاروں کی آمد پندرہ دنوں میں مکمل ہوگی۔ انتظامیہ اور ایئرپورٹ کی طرف سے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

بہار کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ 18جولائی کو پہنچے گا

author img

By

Published : Jul 10, 2023, 1:17 PM IST

بہار کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ 18جولائی کو پہنچے گا

گیا:ریاست بہار کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ آئندہ 18 جولائی سے شروع ہوگا۔گیا ہوائی اڈے پر حجاج کرام کے استقبال اور ان کو یہاں دی جانے والی سہولیات کے تعلق سے انتظامیہ اور ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

گیا حج نوڈل آفیسر جتیندر کمار نے بتایا کہ حج کی سعادت سے مشرف ہو کر اپنے وطن واپس آنے والے حجاج کرام کو پرواز کی طرح ہی واپسی میں سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی۔ ہوائی اڈے پر وسیع پنڈال جو پرواز کے دوران بنا تھا۔ وہ واپسی کے دوران بھی ہے ۔یہاں اس میں قیام کے لیے 260 سے زیادہ بیڈز لگے ہوں گے۔ پنڈال میں نماز گاہ بھی ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جو انتظامات خاص کر ہیلتھ کیمپ ، کنٹرول روم ، پولیس کنٹرول روم می آئی ہیلپ یو کاؤنٹر قائم ہوگا جبکہ واپسی کے دوران ایئرپورٹ سے ان حاجیوں کے لیے جو یہاں سے گاڑیاں بک کر کے اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں ان کے لیے ضلع کے نجی ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں دستیاب ہوں گی۔انتظامیہ نے یہاں ان ٹرانسپورٹ کے لوگوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کا سرکاری در کے مطابق کرایہ طے کرے گی۔ اس کے لیے باضابطہ ریٹ چارٹ ہوائی اڈہ کے پنڈال علاقے میں چسپاں کیا جائے گا۔یہاں پر بسیں بھی ہوں گی جو حاجی گروپ میں اپنے ضلع اور گھر کو واپس ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ تاہم انہیں اس کا کرایہ خود ادا کرنا ہوگا لیکن کرایہ انتظامیہ کی جانب سے طے کیا جائے گا تاکہ کوئی منمانہ ڈھنگ سے حاجیوں سے کرایہ وصول نہیں کر سکے۔

جبکہ ایئرپورٹ نوڈل آفیسر سید تنویر اشرف نے بتایا کہ 18 جولائی کو پہلی فلائٹ صبح چار بجے گیا ہوائی اڈے پر پہنچے گی انہوں نے کہا کہ الگ الگ دنوں کے الگ الگ وقت لینڈنگ کے ہیں ۔کچھ طیارے صبح تین بجے تو کچھ رات کے 10 بجے کے بعد بھی ہیں۔ زیادہ تر طیاروں کی آمد صبح میں ہی ہے دس دنوں تک یعنی 18جولائی سے 27جولائی تک ایک طیارہ سے واپسی ہوگی جبکہ 28جولائی کو دو طیاروں اور 29جولائی کو تین طیاروں سے واپسی ہوگی ، 30جولائی کو دو طیارے ، 31جولائی کو تین طیارے اور ایک اگست کو دو طیاروں سے واپسی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Madaris Teacher Protest تنخواہ بند کیے جانے کے خلاف مدارس کے اساتذہ کا احتجاج

حجاج کرام کی واپسی پر ایئرپورٹ کی جانب سے پوری تیاری ہوگی ، حجاج کرام یہاں قانونی امور سے گزار کر اپنے لیگج اور زمزم کے ساتھ ٹرمینل سے جائیں گے ابھی تک شیڈول کے مطابق پندرہ ایام میں 22طیاروں سے حجاج کرام کی واپسی مکمل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.