ETV Bharat / state

Patna Haj Bhawan پٹنہ حج بھون میں آج شام دعائیہ تقریب کا انعقاد

بہار کے پٹنہ حج بھون میں آج دعائیہ مجلس منعقد ہوگی۔ اس کے بعد رات دس بجے عازمین حج کا قافلہ گیا ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوگا۔ پہلے قافلے میں 140 عازمین روانہ ہوں گے۔ دعائیہ مجلس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔

Patna Haj Bhawan
Patna Haj Bhawan
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 4:40 PM IST

گیا، پٹنہ: بہار کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ کل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگا۔ تاہم حج بھون پٹنہ سے عازمین کا قافلہ گیا ہوائی اڈے پر آج رات کو پہنچے گا۔ اس سے پہلے آج بعد نماز مغرب حج بھون میں دعائیہ مجلس منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، وزیر اقلیتی فلاح زماں خان، چیف سکریٹری عامر سبحانی سمیت کئی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار پہلے قافلہ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ رات دس بجے طعام سے فراغت کے بعد عازمین کی بسیں پولیس اسکوڈ کے ساتھ گیا ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوں گی۔ راستے میں ضروریات سے فارغ ہونے کے لیے جہان آباد ضلع کے پکاہی و کوہرہ گاؤں کے پاس واقع ایوننگ کالج کے قریب عازمین حج رکیں گے۔ یہاں پر عازمین حج کے لیے جز وقتی آرام گاہ، وضو خانہ اور بیت الخلاء کا انتظام ضلع انتظامیہ جہان آباد کے ذریعہ کرایا گیا ہے۔ سی او حج کمیٹی راشد حسین نے بتایا کہ جہان آباد میں نصف گھنٹہ وقفہ کہ بعد قافلہ گیا ہوائی اڈے کے لیے نکلے گا اور رات ڈھائی بجے کے بعد قافلہ گیا پہنچ جائے گا۔

پٹنہ حج بھون میں آج بعد نماز مغرب دعائیہ تقریب منعقد ہوگی

یہ بھی پڑھیں:

گیا ہوائی اڈے پر انتظامات مکمل
گیا ہوائی اڈے پر عازمین حج کے لیے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ عازمین حج کے قیام کے لیے وسیع پنڈال میں بیڈ لگائے جاچکے ہیں۔ سبھی اہلکار تعینات ہوچکے ہیں۔ عازمین حج کے پہنچنے کے بعد یہاں سب سے پہلے انہیں آرام گاہ پہنچایا جائے گا۔ یہاں کچھ دیر آرام کے بعد فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد عازمین حج کو بورڈنگ کاونٹر پر ٹکٹ وغیرہ دینے کا کام شروع کر دیا جائے گا اور اس کے بعد انہیں ٹرمینل بلڈنگ میں داخل کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ صبح آٹھ بجے اسپائس جیٹ کا طیارہ عازمین حج کو لیکر جدہ ہوائی اڈہ کے لیے روانہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ ہر برس ہوتے ہیں شامل
وزیر اعلیٰ نتیش کمار بہار کی کمان سنبھالنے کے بعد سے ہر برس پٹنہ حج بھون میں پرواز کے پہلے دن پہنچتے ہیں۔ گزشتہ برس کورونا کے دوران 2021 میں بھی وزیر اعلیٰ عازمین حج کے استقبال کے لیے پہنچے تھے۔ یہاں دعائیہ مجلس منعقد ہوتی ہے جس میں عازمین حج کے سفر کی آسانی اور بہار وملک کی خوش حالی، ترقی اور خیرسگالی کی دعا مانگی جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ یہاں عازمین حج سے مخاطب بھی ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا یہ ہر برس کا معمول ہوتا ہے۔ یہاں سے جانے والے عازمین حج کو پٹنہ وگیا ہوائی اڈے پر بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کی نگرانی کی ذمہ داری چیف سکریٹری عامر سبحانی اور محکمہ اقلیتی فلاح کے پرنسپل سکریٹری کی ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر یہ افسران پٹنہ حج بھون اور گیا ہوائی اڈے پر خود جائزہ لینے بھی پہنچتے ہیں۔ جب کہ گیا امبارکیشن پوائنٹ پر سارے انتظامات پر باریک بینی سے ضلع مجسٹریٹ نگاہ رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.