ETV Bharat / state

ارریہ میں پولیو مہم کا آغاز

ارریہ میں حکومت کی جانب سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، اس سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کرکے ضلع انتظامیہ نے بچوں کو پولیو خوراک پلا کر مہم کی شروعات کی۔

ارریہ میں پولیو مہم کا آغاز
ارریہ میں پولیو مہم کا آغاز
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 11:52 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آج سے بڑے پیمانے پر پلس پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، شہر کے وارڈ نمبر 10 کے آنگن باڑی کے سینٹر نمبر 324 پر منعقد ایک پروگرام کے تحت ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے بچوں کو پولیو خوراک پلا کر پولیو مہم کی شروعات کی۔

ارریہ میں پولیو مہم کا آغاز
ارریہ میں پولیو مہم کا آغاز

اس موقع پر ضلع ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار، ڈی آئی او ڈاکٹر معیز احمد، ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر ریحان اشرف سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران، کارکنان و ملازمین موجود تھے۔

مہم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ پولیو کی خوراک بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے، والدین کو چاہیے کہ ہر حال میں پولیو کی خوراک اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ضرور پلائیں، کسی بہکاوے میں نہ آئیں بلکہ اپنے بچوں کا مستقبل دیکھیں۔

ارریہ میں پولیو مہم کا آغاز
ارریہ میں پولیو مہم کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو خوراک مہم کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے طریقے کار پر بھی سختی سے عمل کرنا ہے، چونکہ اس کے ساتھ ہی کورونا کا ٹیکہ بھی لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔

ڈی ای او ڈاکٹر معیز احمد نے بتایا کہ پولیو مہم کے تحت پانچ سال سے کم عمر کے 7 لاکھ 29 ہزار 211 بچوں کو دوا پلانے کا ہدف ہے، دوا پلانے کے لئے 1659 ٹیم بھی بنائی گئی ہے، ان میں گھر جا جا کر دوا پلانے کے لئے 1401 ٹیم بنائی گئی ہے جبکہ 213 ٹراجنٹ ٹیم، 35 موبائل ٹیم اور 10 ٹیم کی بھی تشکیل ہوئی ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے کہا کہ پولیو سے بچوں کو لکوا مارنے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے، کم عمر کے بچے آسانی سے اس کے شکار ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچاؤ کے لیے بچوں کو پولیو کی دو بوند پلانے کی نہایت ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.