ETV Bharat / state

جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کا رات میں پیدل گشت - انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو

گیا میں پولیس راتوں کو پیدل گشت کرے گی، اس کی وجہ جرائم میں بے تحاشہ ہوئے اضافے پر قابو پانا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کی ہدایت پر ضلع پولیس حرکت میں ہے، بیٹ انچارج اپنے اپنے علاقوں کے ذمے دار ہوں گے۔

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 1:19 PM IST

بہار کے گیا میں مجرمانہ واردات اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اب راتوں کو پیدل پیٹرولنگ کرے گی۔ پولیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ضلع پولیس اب رات میں گلی اور محلے میں گشت کرے گی۔ اس کے لیے باضابطہ بیٹ بنائی گئی ہے اور ہر تھانہ میں ایک بیٹ افسر مامور ہوگا جو اپنے علاقے کی نگرانی میں ہوگا۔ پیدل گشت کے علاوہ پہلے ہی کی طرح گاڑیوں کا گشت جاری رہے گا، پیدل گشت کے پیچھے پولیس کے ذریعے گلی اور محلوں اور سڑکوں پر راتوں میں ہونے والی چوری، ڈاکہ زنی اور دیگر مجرمانہ واردات کو روکنا ہے۔

واردات کو روکنے کے لیے پولیس رات میں پیدل گشت کرے گی

پولیس کی یہ مہم اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ گیا میں جرائم کی واردات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پولیس کی کارکردگی اور کارروائی پر سوال کھڑے ہورہے ہیں۔

مقامی باشندوں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے ہیں جبکہ کئی موٹرسائیکل کی چوری، گھروں میں اسلحے کی زد پر رکھ کر لاکھوں کی مالیت کے سامان و زیورات کی چوری، قتل جیسی سنگین واردات پیش آئی ہیں۔ تاہم پولیس کی طرف سے تشفی بخش کارروائی نہیں ہونے سے سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے سٹی ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح جرائم کو روکنا ہے، ایسا نہیں ہے کہ مجرم گرفتار نہیں ہوئے ہیں، گزشتہ روز ہی امام گنج میں موٹرسائیکل چور گاڑی کے ساتھ گرفتار کیے گئے ہیں۔ تاہم بڑھتی واردات کو لے کر پولیس ہیڈ کوارٹر سخت ہے، پولیس ہیڈ کوارٹر کی ہدایت پر پیدل گشتی ٹیم تیار کی گئی ہے جس میں بیٹ افسر ہوں گے، وہ اپنے علاقے کے ذمے دار ہوں گے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی شخص کسی تقریب یا چھٹیوں پر گھر بند کر کے جاتا ہے اور وہ مقامی تھانہ یا پولیس افسران کو اطلاع دیتا ہے تواس کے گھر کے آس پاس پولیس کا گشت رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ساتھ ہی اگر کوئی تاجر یا عام آدمی بھی موٹی رقم ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جاتے ہیں تو وہ پولیس کو اطلاع دیں تاکہ پولیس کی نگرانی رہے اور وہ محفوظ رہ کر اپنے مقام تک پہنچ سکیں۔'

ایس پی نے کہا کہ 'یہ سہولت پہلے سے ہے لیکن لوگ اس کا استعمال نہیں کرتے ہیں، اگر پولیس کو جانکاری ہو تو حفاظتی انتظامات پختہ ہوں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جرائم ہر حال میں روکنے میں پولیس کامیاب ہوگی، حالیہ دنوں میں ہوئی کئی واردات کا انکشاف بھی ہوا ہے، مجرموں کی پہچان اور گرفتاری بھی ہوئی ہے جن کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے وہ پولیس کی گرفت میں جلد ہوں گے۔'

واضح رہے کہ شہر گیا میں دن کے اجالے میں گزشتہ روز بندھن بینک کے ملازم کو گولی مار کر بدمعاشوں نے لاکھوں روپے لوٹ لیے تھے۔ گزشتہ روز شہر کے ایک بڑے تاجر شمشاد سے بدمعاشوں نے چھ لاکھ روپے لوٹ لیے، بیلاگنج اور وزیر گنج تھانہ حدود میں اسلحے کی زد پر چھ گھروں میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.