ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کورونا مریض کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے عوام کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔
جو لوگ بغیر ماسک کے بازار جا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف ضلع انتظامیہ نے سختی سے کارروائی کرنے کے ہدایت دی ہے۔
شہر کے زیرو مائل، بیر گاچھی چوک، کالی مندی، بس اسٹینڈ، اے ڈی بی چوک وغیرہ جگہوں پر پولس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
جو لوگ بنا ماسک کے بازاروں میں گھومتے دکھائی دے رہے ہیں ان پر کارروائی کرتے ہوئے پچاس روپے کا چالان کاٹا جا رہا ہے۔
مختلف چوک چوراہوں پر ضلع انتظامیہ کی اس کارروائی سے لوگوں میں افرا تفری پیدا ہو گئی ہے۔
کئی لوگ اس ہدایت پر عمل کرتے دیکھے گئے جبکہ اب بھی بڑی تعداد ایسی ہے جو ضلع انتظامیہ کی اس ہدایت کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
ایسے لوگوں پر پولیس نظر رکھ کر ان پر کارروائی کر رہی ہے۔
واضح ہو کہ ضلع میں کورونا مریض کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر دوسروں کی جان کو خطرہ میں ڈالنے والے چھوٹی بڑی گاڑی پر چلنے والوں کو بنا ماسک اور بنا ہیلمٹ کے چلانے والوں کو کے خلاف پولس انتظامیہ نے ایک مہم شروع کی ہے۔
اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے شہر کے زیرو مائل کا معائنہ کیا اور پولس انتظامیہ کے ذریعہ چلائے جا رہے مہم کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:کیمور: ایک ہفتہ کے لیے مکمل لگ لاک ڈاٶن
جائزہ کے دوران پایا گیا کہ اب بھی لوگ بڑی تعداد میں بنا ماسک کے گھروں سے نکل رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رجوکھر باشندہ مجاہد عالم انصاری نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ لیا گیا یہ فیصلہ قابل تحسین ہے۔
وہ ہماری حفاظت کے لئے ہی سڑکوں پر اترے ہیں، ہمیں بھی ان کا پورا تعاون کرنا چاہیے اور حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری ہوتے ہیں ان پر ہم سبھی کو عمل کرنا چاہیے۔