ETV Bharat / state

انصاف کے لیے در در کی ٹھوکرکھانے پر مجبور - ضلع گیا میں ایک ڈانس پروگرام کے دوران پریم راج کا قتل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک ڈانس پروگرام کے دوران پریم راج کا قتل کرنے والے بدمعاش پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

انصاف کے لیے در در کی ٹھوکر
انصاف کے لیے در در کی ٹھوکر
author img

By

Published : Dec 25, 2019, 11:00 AM IST

متاثرہ خاندان انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے تاہم ان کا الزام ہے کہ پولیس کی کاروائی تشفی بخش نہیں ہے۔

انصاف کے لیے در در کی ٹھوکر

ان کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے معاملے میں پولیس کا رویہ انتہائی سست ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی پر مسلسل سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی ایسے مجرمانہ واردات انجام دئے گئے، جس کی تفتیش میں پولیس ناکام ہے۔افسران کی یقین دہانی سے متاثرین کو تھوڑا اطمنان ہوتا ہے لیکن مسلسل تاخیر کی وجہ سے ان کا بھروسہ ختم ہونے لگا ہے۔

ضلع کے سنئیر پولیس افسران کے دفاتر پر انصاف کی امید کے ساتھ ہر ہروز متاثرین پہنچتے ہیں تاہم ایسی مثال بہت کم نظر آتی ہے جہاں پولیس نے فوری طور پر موثر کاروائی کرتے ہوئے قصورواروں کو سزا دلائے اور متاثرین کو انصاف ملے۔

گذشتہ روز بھی ضلع گیا کے سنیئر ایس پی راجیوب مشرا کے دفتر کے باہر ایک ایسا خاندان اپنی فریاد لے کر پہنچا جو اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مسلسل پولیس افسران کے دفتروں کاچکر کاٹ رہا ہے۔

رواں برس اکتوبر کے مہینہ میں گیا کے نیلی گاؤں کے ایک کمسن بچہ پریم راج جسے ایک ڈانس پروگرام کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا تھا۔

بتاتا جاتا ہے کہ بچہ سے ملزمین کا کوئی کام کرنے سے منع کیا جس کے انتقام میں اس کا قتل کر دیا گیا۔اس کے بھائی اور دوسرے رشتہ دار ایس ایس پی سے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی فریاد لے کر پہنچے۔

ان کی شکایت ہے کہ قریب تین ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب تک ملزمین کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ ملزموں کی جانب سے مسلسل متاثرہ خاندان والوں کو مقدمہ ختم کرنے کے لیے مختلف جہت سے دھمکی دی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی کے دفتر پہنچے پریم راج کے بھائی راج کمار کا کہنا ہے کہ وہ صرف پولیس سے انصاف چاہتے ہیں۔ان کے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری ہو اور پولیس اس کے لیے موثر اقدامات کرے تاہم اب تک گرفتاری نہیں ہونے سے پورا خاندان مایوس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزموں کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکی دی جارہی ہے تاہم اگر پولیس بروقت کاروائی نہیں کرتی ہے تو ان کے تمام اہل خانہ کی جان کو خطرہ ہے۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ اس مقدے کی تفتیس انہیں کی نگرانی میں ہو رہی ہے تاہم ملزموں کی گرفتاری ہر حال میں ہوگی اور پولیس کو اس کے لیے خاص ہدایات بھی دئے گئے ہیں۔

Intro:رقص پروگرام کے دوران پریم راج کے قتل کی واردات کوانجام دینے والے بدمعاش پولیس کی گرفت سے باہر ہیں ،انصاف کی امید پر لواحقین افسران کے دفتروں کاچکر کاٹنے پرمجبور ہیں تاہم پولیس کی کاروائی تشفی بخش نہیں ہےBody:ریاست بہار کے ضلع گیا کی پولیس مجرمانہ واقعات کوانجام دینے والے بدمعاشوں کی گرفتاری کے معاملے سست ہے ۔پولیس کی کارکردگی پرمسلسل سوال بھی اٹھتے ہیں جوکہ جائز بھی ہیں ، کئی ایسی واردات ہیں جنکا انکشاف کرنے سے پولیس کوسوں دور ہے ، افسران کی یقین دہانی سے لواحقین کو کچھ وقتوں کے لئے بھروسہ ضرور پیداہوتا ہے تاہم وقت کے گزرنے کے ساتھ ہی انکا پولیس پرسے بھروسہ ختم اٹھنے لگتا ہے ۔ ضلع کے سنئیرپولیس افسران کے دفتروں پرروزانہ کئی ایسے افراد موجود نظر آتے ہیں جو انصاف کے منتظر ہیں ، افسران کے دفتروں کے باہر اس امید سے متاثرین پہنچتے ہیں کہ شائد کہ اعلی افسران کی ہدایت پر مقامی پولیس حرکت میں آکر قصورواروں کو گرفتارکرسکے تاہم ایسے صرف چنندہ معاملات میں ہی دیکھنے کوملتا ہے کہ پولیس حرکت میں آکر قصورواروں کو جیل تک پہچانے میں کامیاب ہوتی ہے ۔ منگل کے روز بھی ضلع گیا کے سنیئرایس پی راجیومشرا کے دفتر کے باہر ایک ایسا پریوار فریاد لیکر پہنچاتھا جو اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے مسلسل پولیس کے افسران کے دفتروں کاچکر کاٹ رہاہے ۔ گیا کے نیلی گاوں کے ایک کم عمرکا بچہ پریم راج جسکا قتل گزشتہ اکتوبر ماہ میں رقص پروگرام کے دوران محض اسلئے بدمعاشوں نے گولی مار کرقتل کردیاتھا کہ بچے نے کام کرنے سے منع کردیاتھا ۔اسکے بھائی اور دوسرے رشتہ دار ایس ایس پی سے قاتلوں کی گرفتاری کویقینی بنانے کی گہار لگانے پہنچے تھے ۔رشتہ داروں کی شکایت ہے کہ قریب تین ماہ گزرچکے ہیں لیکن اب تک ملزمان کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔ ملزموں کی جانب سے مسلسل متوفی کے لواحقین کو مقدمہ اٹھانے کے لئے دھمکی دی جارہی ہے Conclusion:ایس ایس پی کے دفترپہنچے پریم راج کے بھائی راج کمار نے بتایا کہ وہ صرف پولیس سے اتناہی چاہتے ہیں کہ انہیں انصاف ملے ، بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری ہو اور پولیس اسکے لئے سنجیدہ ہو ۔ تاہم اب تک گرفتاری نہیں ہونے سے انکاکنبہ مایوس ہے ، ملزموں کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکی دی جارہی ہے ، اگر پولیس بروقت کاروائی نہیں کرتی ہے تو انکے پریوار کی جان کو خطرہ ہے
سیٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ وہ کیس کو دیکھ رہے ہیں ، ملزموں کی گرفتاری یقینی طورسے ہوگی اور پولیس کو اسکے لئے ہدایات بھی دی گئی ہیں
بائٹ ۔پریم راج
بائٹ سیٹی ایس پی راکیش کمار
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیا بہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.