ETV Bharat / state

تین سو لیٹر شراب ضبط، تسکر گرفتار

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے نگر تھانہ پولیس نے این ایچ 57 کے گوڑھی چوک کے قریب ایک پک اپ گاڑی سے تین سو لیٹر انگریزی شراب برآمد کی ہے، ساتھ ہی شراب تسکری میں استعمال پک اپ گاڑی ضبط کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

تسکر گرفتار
تسکر گرفتار
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 1:16 PM IST

دونوں گرفتار ملزم پورنیہ ضلع کے گڑھ بنیلی گاؤں کے رہنے والے ہیں، اسی ضمن میں آج ارریہ ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نگر تھانہ میں صحافیوں کے روبرو تسکر کو پیش کرتے ہوئے معاملے کا خلاصہ کیا۔

تسکر گرفتار

ڈی ایس پی پشکر کمار نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نگر تھانہ کے ایس ایچ او کنگ کندن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مغربی بنگال کے کرنا دگھی علاقے سے ایک پک اپ گاڑی شراب کی بڑی کھیپ لے کر ارریہ کی طرف جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی کنگ کندن نے پولیس اہلکاروں کو ساتھ لے کر گوڑھی چوک پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی، اسی دوران ایک خالی پک اپ گاڑی کو روکا گیا، جب اس کی جانچ کی گئی تو اس کے اندر سے کثیر مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔

گاڑی کا نمبر BR11S-0290 ہے، ساتھ ہی شراب تسکری کر رہے، پپو کمار مہتو اور بھکاری نامی دو شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی پشکر کمار نے کہا کہ اس مہم میں تھانہ ایس ایچ او کے علاوہ ایس آئی مرتنجے کمار، ٹائیگر موبائل، راجیش کمار، شرون کمار وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وہیں تھانہ ایس ایچ او کنگ کندن نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے پوچھ تاچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گڑھ بنیلی میں سات آٹھ لوگوں کا ایک گروپ ہے جو شراب کا غیر قانونی کاروبار کرتا ہے، رات میں ان لوگوں کے یہاں بھی چھاپہ ماری کی گئی مگر وہ پکڑ میں نہیں آئے، ہم انہیں پکڑنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.