ETV Bharat / state

ارریہ: سرسوتی پوجا کے لیے پولیس کے انتظامات سخت

ہندو برادری کا مقدس تہوارسرسوتی پوجا سے متعلق ضلع انتظامیہ کے ساتھ شانتی سمیتی کی ایک اہم نشست نگر تھانہ احاطے میں منعقد ہوئی۔

ارریہ: سرسوتی پوجا کے لیے پولیس کے انتظامات سخت
ارریہ: سرسوتی پوجا کے لیے پولیس کے انتظامات سخت
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 1:37 PM IST

بہار کے ارریہ میں منعقد ہوئی نشست میں شانتی سمیتی کے تمام ارکان کے علاوہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار ، ایس پی ہردے کانت اور ڈی ایس پی پشکر کمار شامل ہوئے۔اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں نشست منعقد ہوئی جبکہ نظامت کے فرائض نگر تھانہ ایس ایچ او سنیل کمار نے انجام دیئے۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ جن کے پاس پوجا کا لائسنس نہیں ہے وہ عوامی مقامات پر یا کھلے عام پوجا نہیں کر سکیں گے۔ اگر کسی نے کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ساتھ ہی ڈی جے اور گلال پر پوری طرح سے پابندی عائد ہوگی۔

انھوں نے کہا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ پولس سختی سے نپٹے گی، اس لئے جو ہدایات جاری کئے گئے ہیں اس پر ہر طرح سے عمل پیرا ہوں، ساتھ ہی دوسروں تک بھی اس بات کو پہنچائیں۔ ایس پی ہردے کانت نے کہا کہ شہر میں ہر چوک چوراہوں پر پولس پوری طرح مستعد رہے گی، 'ہماری ماں بہنیں بھی اس موقع پر پوجا کے لئے باہر نکلتی ہیں تو اسے دھیان میں رکھتے ہوئے خاتون پولس کی بھی تعیناتی ہوگی۔'

ایس پی نے بتایا کہ پوجا کے دوران کسی طرح کی بدنظمی نہ ہو اس کے لئے 18 گشتی دل اور 87 ٹاسک فورس نگرانی میں لگائے گئے ہیں، ایس پی نے کہا کہ 17 فروری کو ہر حال میں مورتی کا وسرجن کر دینا ہوگا، اس کے لئے جو روڈ میپ تیار کئے گئے ہیں اس سے راستے کا استعمال ہوگا۔ ڈی ایس پی پشکر کمار نے کہا کہ کووڈ کے مد نظراس بار کسی بھی طرح کا ثقافتی پروگرام منعقد نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.