ریاست بہار میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ دنوں پی ایم سی ایچ ہسپتال کے بہت سے جونیئر ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل عملہ کورونا مثبت پائے گئے تھے۔
ایک طرف پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں دوسری طرف میڈیکل کالج میں سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پی ایم سی ایچ میڈیکل کالج کے پرنسپل ودیاپتی چودھری نے بتایا کہ 'وہ فی الحال کورونا کے علاج میں مصروف ہیں۔ لیکن اس دوران ہسپتال میں میڈیکل طلباء کے امتحانات بھی جاری ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلبہ کے امتحانات بھی جاری ہیں، جس کی تھیوری پیپرز جمعہ کو مکمل ہوچکی ہے۔'
پرنسپل نے بتایا کہ '4 تھیوری پیپرز تھے اور اب زبانی امتحان ہونا باقی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'یونیورسٹی کی طرف سے اساتذہ کی فہرست آچکی ہے اور یہ ٹیچر مختلف محکموں کی زبانی جانچ کریں گے۔'
پی ایم سی ایچ کے پرنسپل کا کہنا ہے کہ 'امتحان کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا۔'
پی ایم سی ایچ کے ایم بی بی ایس (بیچلر) کے کچھ طلبہ مطالبہ کر رہے تھے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر امتحان کی تاریخ آگے کی جائے۔
اس معاملے پر پی ایم سی ایچ کے پرنسپل ڈاکٹر ودیاپتی چودھری نے کہا کہ 'یونیورسٹی نے امتحان کی تاریخ طے کردی ہے اور امتحانات اسی تاریخ میں ہوں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'میڈیکل پی جی کے امتحانات جاری ہیں اور انڈرگریجویٹ امتحانات جلد ہی شروع ہونے جارہے ہیں۔'