ETV Bharat / state

کیمورمیں پودھے لگانے کی مہم - محکمہ جنگلات اور منریگا محکمہ کے افسران

ضلع کیمور میں 'خوشحال ہریالی زندگی' کے تحت 9 اگست تک 20 لاکھ پودھے لگائے جانے کا ہدف ہے۔

کیمور: 'خوشحال ہریالی زندگی' کے تحت پودھے لگانے کی مہم

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 2:12 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں 'خوشحال ہریالی زندگی' پروگرام کے تحت 9 اگست تک ضلع کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں تقریباً 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

پٹنہ ڈویژن کے کمشنر سنجے کمار اگروال نے اس مہم کے سلسلہ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع میں پودے لگانے اور سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران ڈویژنل کمشنر نے وزیر اعلی گرام ٹرانسپورٹ اسکیم ، راشن کارڈ سمیت مختلف اسکیم کا جائزہ لیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق 'خوشحال زندگی ہریالی' پروگرام کے تحت 9 اگست کو منریگا اور محکمہ جنگلات کے ذریعہ پورے ضلع میں تقریباً 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ جس میں سے منریگا اسکیم کے تحت مختلف منتخب مقامات پر تقریباً چار لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے باقی پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران عہدیداروں کو پودا لگانے کیلئے مائیکرو پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مائیکرو پلان 10 دن میں تیار کرانے کو کہا گیا ہے۔

ڈویژنل کمشنر نے ضلع کیمور میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ غذائی موجودگی کی دستیابی، کشتی کا لائسنس، جانوروں کے لئے چارہ اور میڈیکل ٹیم کے ساتھ دیگر تیاریوں کے بارے میں پوچھا گیا۔

انہوں نے ضلع کے رام گڑھ بلاک کے تحت سیلاب سے متاثرہ گاؤں آنٹ ڈیہہ گاؤں میں تمام ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.