ETV Bharat / state

Tilkut Sweets Of Gaya تل کوٹ کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتارنے کی پہل - قومی اور بین الاقوامی سطح

بہار کے زردالوآم اور کترنی چاول کی طرح ہی انڈین انسیٹیوٹ پیکجنگ دلی کے ذریعے گیا کے تل کوٹ مٹھائی کی پیکجنگ کا ڈیزائن تیار کیا جائے گا. ڈسٹرک مجسٹریٹ کی پہل پر محکمہ صنعت نے انڈین انسیٹیوٹ آف پیکجنگ دلی کے سے رابطہ کیا ہے . اس کے لیے تاجروں کو تربیت بھی دی گئی ہے

تل کوٹ کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتارنے کی پہل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 5:14 PM IST

تل کوٹ کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتارنے کی پہل

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع انتظامیہ نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تل کٹ کی مارکیٹنگ کے لیے اقدامات شروع کیے ہیں اس پہل کے تحت محکمہ صنعت اور انڈین انسیٹیوٹ آف پیکجنگ دلی کے اشتراک سے تل کٹ کے منیو فیکچررز اور اس کے تاجروں کو تربیت دی گئی ہے.آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تل کٹ گیا کی پیداوار ہے اور اسکی تاریخ عہد مغلیہ سے ملتی ہے، گیا کا تل کٹ ملک کے کئی جگہوں پر متعارف ہے تاہم کچھ کمیوں اور بہتر ڈھنگ سے متعارف نہیں کرانے کی وجہ سے مارکیٹ پر موثر پہچان کی جدوجہد میں ہے لیکن اب اس کو مزید تقویت ملے اسکے لیے ضلع انتظامیہ نے مثبت پہل کی ہے. اس کے لیے سب سے پہلے تل کٹ کی اچھی خوبصورت اور دلکش پیکجنگ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں اور علاقوں میں تل کٹ کی مانگ تھی تاہم بہتر پیکجنگ کی کمی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مارکیٹ کو متاثر کرنے میں کچھ دشواری ہے ، تل کٹ ایک ایسی مٹھائی ہے جو تیار ہونے کے چند منٹوں کے اندر اسکو نمی سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے، نمی کے رابطے میں آنے کے بعد یہ میٹھائی بہت جلد گیلی ہوجاتی ہے. اس کے مدنظر بہتر پیکجنگ کی ضرورت ہے ، اسلیے پیکجنگ کے لیے ملک کے سب سے بڑے ادارہ ' انڈین انسیٹیوٹ پیکجنگ دلی سے رابطہ کیا گیا اور ان سے اچھی پیکجنگ ڈیزائن کی گزارش کی گئی ہے تاکہ مارکیٹ میں تل کوٹ کا پرزنٹیشن بڑے اور نامور پروڈکٹ کی طرح ہو۔

کترنی چاول اور زردالو آم کی بھی پیکجنگ کا ہوچکا ہے ڈیزائن
بہار کے معرف کترنی چاول اور زردالو آم کی بھی پیکجنگ کا ڈیزائن کیا گیا ہے، اسے بھی انڈین انسیٹیوٹ آف پیکجنگ دلی کے ذریعے تیار کیا گیا تھا ، انڈین انسیٹیوٹ پیکجنگ دلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر عالم نے بتایا کہ اس بار صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور سبھی اسٹیٹ کے وزیراعلی اور گورنر کے ساتھ مرکزی وزرا کو بہار سے زردالو آم کا تحفہ ایک خاص ڈبے میں پیک کرکے بھیجا گیا تھا اور اس ڈبے کی پیکجنگ کا ڈیزائن انڈین انسیٹیوٹ پیکجنگ دلی کے ذریعے ہی تیار کیا گیا تھا- ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہاکہ کترنی چاول اور زردالوآم اور مکھانا جیسی مصنوعات کو آج مختلف ریاستوں میں بہتر پیکجنگ کی وجہ سے بہتر بازار ملا ہے ، اسی لیے تل کوٹ کو بھی بہتر پیکجنگ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے دوسرے حصوں میں اسکی اچھی مارکیٹنگ کی جائے
پیکجنگ صنعت کے لیے ملے گا قرض

ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ڈی نے کہاکہ کسی چیز کو بڑے پیمانے پر کرنے کے لیے انڈسٹری کی ضرورت ہوتی ہے ، محکمہ صنعت کی طرف سے منصوبہ اسکے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ پیکجنگ کی صنعت یہاں تیار ہو ، انہوں نے بتایاکہ اسکے لیے تاجروں اور مینوفیکچرز کو حکومت بہار قرض بھی فراہم کررہی ہے ، تاکہ لوگ مشینوں کو لگاسکیں اور اسکام کو فروغ دیں ، گیا ضلع میں اب تک 31 درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے ، آگے کلسٹر بناکر پیکجنگ کی صنعت لگائی جائے گی اور اس پر تیزی کام ہورہاہے گویاکہ تل کوٹ کو نئے ایام تک پہنچانے کے سبھی قواعد کیے جارہے ہیں۔ واضح ہوکہ ضلع گیا کی معروف مٹھائی تل کوٹ ہے ، ویسے تو اسکی قدامت عہد مغلیہ سے ملتی ہے تاہم شہر گیا میں واقع اسکی سب سے بڑی مارکیٹ رمنا روڈ ہے ۔جہاں پر تل کوٹ بنانے کا کام 150 برس قبل ہوا تھا ، اس روڈ میں چھوٹی وبڑی پچاس سے زیادہ دوکانیں ہیں اور اسکے علاوہ ٹکاری روڈ اور دوسرے محلوں میں بھی تل کوٹ تیار ہوتا ہے خاص کرضلع کا ڈنگرا گاوں اور بازار تل کوٹ کے لیے معروف ہے ،

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases In Increase In Gaya ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سرکاری بلڈ بینک میں خون کی کمی

اس کام میں 10 ہزار سے زیادہ چھوٹے وبڑے تاجر جڑے ہوئے ہیں جبکہ کاریگروں کی تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہوگی ، سب سے زیادہ اسکی کھپت تل سکرات منکرسنکرانتی کے موقع پر ہوتی ہے ، ہزاروں کوئنٹل ہردن تل کوٹ کی تجارت منکر سنکرانتی کے موقع پر ہوتی ہے ، گیا سے ہی ملک کے کئی حصوں میں سپلائی ہے ، سردی آتے ہی اسکی مانگ بڑھ جاتی ہے اور خوب شوق سے لوگ اسکے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.