ETV Bharat / state

Graveyard In Gaya گیا میں قبرستان کی گھیرا بندی کرانے کا مطالبہ

گیا ضلع کے آدرچک گاوں کے باشندوں نے ریاستی وزیر سے قبرستان کے دیوار کی گھیرا بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی وزیرنے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی اس کی جانچ کراکر گھیرا بندی منصوبہ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

قبرستان کی گھیرا بندی کرانے کا مطالبہ
قبرستان کی گھیرا بندی کرانے کا مطالبہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 2:26 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ڈومریا بلاک کا ایک گاوں آدرچک گاوں ہے۔ جہاں گاوں میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔ حالانکہ یہاں گاوں میں دوسرے فرقے کی بھی آبادی ہے۔ اس گاوں میں ایک قبرستان ہے جس پر آج تک باونڈری نہیں بنائی جاسکی ہے۔ حالانکہ بہار حکومت کا ایک اہم منصوبہ قبرستان کی گھیرا بندی کا ہے۔ جس کے تحت قبرستانوں کی باونڈری کروائی جاتی ہے۔ اس کے لیے باضابطہ ضلع کی ایک کمیٹی ہوتی ہے۔ جس کے صدر ڈی ایم ہوتے ہیں جبکہ اس کمیٹی میں ایس پی اور دوسرے افسران ہوتے ہیں۔

قبرستان کی گھیرا بندی کرانے کا مطالبہ
قبرستان کی گھیرا بندی کرانے کا مطالبہ

وزیراعلی نتیش کمار نے اپنی حکومت کی پہلی مدت کے دوران اس منصوبہ کو نافذ کیا تھا اور اس کا مقصد قبرستانوں کے تحفظ کے ساتھ ناجائز قبضے سے بچانا اور فرقہ ورانہ فساد کو روکنا تھا۔ کیونکہ بہار میں پہلے قبرستان کی زمین کو لیکر کئی بار متعدد جگہوں پر تنازعہ پیش آچکا تھا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں قبرستانوں کی باونڈری کرائے جانے کو لیکر دعوی بھی پیش کیا جاتا ہے کہ سبھی جگہوں پر باونڈری کرادی گئی ہے لیکن ضلع کے ڈومریا بلاک کے آدرچک گاوں میں آج تک قبرستان کی گھیرا بندی نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ یہاں کے لوگوں کے ذریعے ضلع کے سبھی افسران کو درخواست دیکر گھیرابندی کا مطالبہ کیا تاہم آج تک انکی درخواست کی روشنی میں کام نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: گیا میں قبرستان سے پانی نکاسی، نالے کے کاموں کا آغاز

گاوں کے لوگوں نے اب محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر زماں خان کے پاس پہنچ کر گھیرا بندی کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے لیے گاوں کے لوگوں نے باضابطہ درخواست بھی دی ہے۔ جس پر گاوں کے لوگوں کی دستخط بھی ہے۔ اس دوران وزیر زماں خان نے متعلقہ افسران سے فون پر بات بھی کی اور کہاکہ اگلے ایک ماہ کے اندر کاغذی کاروائی شروع کردی جائے گی اور جلد ہی گھیرا بندی کا کام شروع ہوجائے گا۔ وہیں مقامی لوگوں نے بتایاکہ گاوں کے درجنوں افراد نے وزیر زماں خان کے پاس پہنچ کر اپنے مسائل کا اظہار کیا ہے ۔جس پر وزیر نے جلد ہی کاروائی مکمل کرا کر گھیرا بندی کا کام شروع کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.