ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ کی تیاری میں مصروف عوام ،عام دنوں سا بازار کا نظارہ - پٹنہ کی خبریں

کرونا وبأ نے تہواروں کی رونق چھین لی ہے اس وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کم ہی نکل رہے ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ کے سبزی باغ کی رونق بھی ماند پڑ گئی ہے۔

IMAGE
IMAGE
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 2:04 PM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کا سبزی باغ لاک ڈاون کی وجہ سے عام دنوں جیسا نظر آرہا ہے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سبزی باغ کی رونق ماند پڑ گئی ہے۔

عام دنوں سا بازار کا نظارہ

عام حالات میں 9 ذوالحجہ کو سبزی باغ میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوا کرتی تھی، پٹنہ اور اطراف کے لوگ گھر جانے سے پہلے عیدالاضحیٰ کی تیاری کے لیے سبزی باغ آ کر خریداری کرتے تھے۔

ایک تخمینہ کے مطابق اس روز سبزی باغ میں مارکیٹنگ 3 سے 5 کروڑ کی ہوا کرتی تھی لیکن کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات کی وجہ سے اب لوگ یہاں کا رخ کم ہی کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ متوسط طبقہ لاک ڈاون کی وجہ سے معاشی پریشانی کا بھی شکار ہے، کچھ لوگوں نے کیمرے پر بات کرنے سے انکار کیا تو کچھ لوگوں نے بتایا کہ اس بار سبزی باغ کی مارکیٹنگ 50 لاکھ کے آس پاس ہی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.