گیا: ضلع گیا میں ایک دو معمولی جھڑپ کو چھوڑ کر بقیہ جگہوں پر پرامن ماحول میں محرم کا اختتام ہوچکا ہے۔ ضلع کے شہری علاقوں میں بڑی عقیدت و محبت کے ساتھ گیارہ اور بارہ محرم کی صبح تک اکھاڑا جلوس نکالا گیا اور اس دوران بچے نوجوان بوڑھوں نے اپنے کرتب کا مظاہرہ تلوار بازی اور روایتی سامانوں سے کیا۔ روایتی کھیل کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے ہر علاقے میں ہزاروں شائقین کا ہجوم نظر آیا۔ شہر گیا اور شیر گھاٹی کے مختلف محلوں سے اکھاڑا جلوس شام کو نکالے گئے۔
اطلاع کے مطابق ضلع گیا کے اور سبھی علاقوں میں محرم کی سبھی تقریب اور جلوس کا اختتام ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے ضلع کے سبھی علاقوں میں پرامن ماحول میں محرم یعنی کہ یوم عاشورہ کو اختتام کرانے کے لیے ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ مستعد رہا تھا۔ رات بھر سبھی جگہوں پر پولیس کی تعینات رہی اور جگہ جگہ پر پولیس کی ٹیمیں گشت کرتی رہیں۔ شہر گیا میں خود ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی سیٹی ایس پی ہمانشو ، سٹی ڈی ایس پی پی این ساہو ، صدر ایس ڈی او راجیش کمار وغیرہ رات بھر سڑکوں پر رہے۔
ڈی ایم کربلا میں پہنچ کر گھنٹوں وہاں پر موجود رہے، اس دوران کربلا کے علاقوں میں ڈرون کیمرے سے پورے علاقے کی نگرانی رکھی جا رہی تھی۔ جبکہ دیہی علاقوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے اور فوٹوگرافی کے ساتھ جو حساس مقامات تھے وہاں پر ڈرون کیمرے سے نگاہ رکھی گئی۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے پرامن ماحول میں محرم کے اختتام پر باشندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کہیں کوئی معاملہ بڑا پیش نہیں آیا۔ اس میں سبھی کا تعاون رہا۔
مزید پڑھیں: یوم عاشورہ کے فضائل
کچھ جگہوں پر گڑبڑی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انتظامیہ اور پولیس کی مستعدی اور مقامی لوگوں کے تعاون سے معاملہ بڑھنے سے روک لیا گیا۔ پولیس کی کاروائی بھی ہوئی ضلع کے ڈومریا کے علاقے میں جھگڑا ہوا جس میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ دونوں فرقے کے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ اسی طرح سبھی آپسی بھائی چارے کی مثال پیش کریں گے وہیں انہوں نے کہا کہ سبھی جگہوں پر محرم کا جلوس صبح تک مکمل کر لیا گیا ہے۔