گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں پرامن ماحول میں محرم کی مجلس اور جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ آج ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور کی مشترکہ صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں امن کمیٹی کے ارکان کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ آج رات سے گیارہ محرم کی رات تک سڑکوں پر گشت کریں۔ مناسب ہو تو آپس میں وقت متعین کرلیں اور اپنے وقت پر مجسٹریٹ کے ساتھ موجود رہیں۔ Peace Committee will Maintain Law and Order
دراصل ضلع میں آج نو محرم کو پور رات ضلع بھر میں تعزیہ جلوس گھومے گا۔ گاؤں سے لیکر شہر تک جلوس نکالے جائیں گے۔ اس دوران نوجوان روایتی کرتب تلوار بازی، لاٹھی اور دوسرے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تعزیہ جلوس رات بھر گھومنے کے بعد صبح ملاپ ہوگا۔ دسویں محرم کو جگہ جگہ پر میلے بھی لگیں گے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں میلہ بڑے پیمانے پر میلے لگیں گا اور یہ سلسلہ دن بھر سلسلہ جاری رہے گا، جب کہ شہر گیا سمیت سب ڈیویزن کے صدر بازاروں میں رات میں تعزیہ جلوس نکلے گا اور کربلا پہنچ کر ختم ہوگا۔ گیارہ محرم کو دن کے ایک بجے سے شعیہ حضرات کی جانب سے شہر گیا میں ایک بڑا زنجیری ماتم جلوس برآمد ہوگا اور پھر اسی رات کو اکھاڑا نکلے گا جس میں لاکھوں کا مجمع ہو تا ہے، چونکہ حال کے دنوں میں تہواروں کے موقع پر کشیدگی پیش آچکی ہے تو انتظامیہ کی جانب سے کوشش ہے کہ کسی بھی حال میں محرم کے موقع پر کشیدگی پیدا نہیں ہو اس لیے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور نے امن کمیٹی کو ذمہ داری سونپی ہے۔
واضح رہے کہ امن کمیٹی میں ضلع کے اعلی حکام سمیت ہندو مسلم سکھ عیسائی بودھ مذہب کے ماننے والے سماجی کارکن شامل ہیں جو سبھی تہوار میں امن وقانون بنائے رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: