ETV Bharat / state

تلسی داس کے انتقال پر اظہارتعزیت

author img

By

Published : Sep 13, 2019, 12:49 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:55 AM IST

راشٹریہ لوک سمتا پارٹی نے بہار کے سابق وزیر اور سماج وادی رہنما تلسی داس مہتا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تلسی داس مہتا  کی انتقال پر اظہارتعزیت

پارٹی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اپندر کشواہا نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ مہتا سماجی رہنما تھے ۔

پارٹی کے ترجمان فضل امام ملک، ورشن پٹیل اور راجیش یادو نے بھی مہتا کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رہنما مہتا گذشتہ کئی مہینوں سے بیمار تھے اور گذشتہ شام دار الحکومت پٹنہ واقع رہائش پر ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

تلسی داس مہتو ضلع کے اجیا رپور اسمبلی حلقہ سے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) رکن اسمبلی اور ریاست کے سابق وزیر آلوک کمار مہتا کے والد تھے۔

آنجہانی مہتا ویشالی ضلع کے جنداہا اسمبلی حلقہ سے سنہ 1962 میں پہلی بار سوشلسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر ایم ایل اے منتخب ہوئے ۔

وہ جنداہا اسمبلی حلقہ سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہے اور سال 1970 میں کرپوری ٹھاکر کے پہلے کابینہ میں وزیربنے جبکہ دو مرتبہ لالو پرساد یادو کی کابینہ کے رکن رہےتھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 10:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.