ETV Bharat / state

پٹنہ: کسانوں پر پولیس کی زور آزمائی

کسانوں کی حمایت میں دارالحکومت پٹنہ میں آل انڈیا کسان سنگھرش سمنوے سمیتی کے بینر تلے بہار کے متعدد کسانوں نے 'راج بھون مارچ' کیا اس دوران احتجاج کرنے والے کسانوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں ۔

پٹنہ: کسانوں پر پولیس کی زور آزمائی
پٹنہ: کسانوں پر پولیس کی زور آزمائی
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 4:05 PM IST

پٹنہ: مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسان دہلی سمیت ملک کے مختلف حصے میں احتجاج کر رہے ہیں۔

اس ضمن میں کسانوں کی جانب سے جاری حتجاج کی حمایت میں دارالحکومت پٹنہ میں آل انڈیا کسان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے بہار کے متعدد کسانوں نے آج 'راج بھون مارچ' کیا اس دوران احتجاج کرنے والے کسانوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں ۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق اس احتجاج میں متعدد تنظیم کے رہنما اور کارکنان شامل تھے۔ جو مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔

پٹنہ: کسانوں پر پولیس کی زور آزمائی
پٹنہ: کسانوں پر پولیس کی زور آزمائی

گاندھی میدان سے راج بھون کے لئے نکالے گئے مظاہرے کو انتظامیہ کی جانب سے کئی جگہ روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن مظاہرین نہیں رکے اورڈاک بنگلہ چوراہہ پہنچ گئے، جہاں پہلے سے موجود پولیس نے کسانوں پر زور آزمائی کی۔

احتجاجیوں کو پولیس پوری طور پر سمجھانے کی کوشش کررہی تھی لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھے، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔

ویڈیو

کسانوں کا کہنا تھا کہ 'حکومت احتجاج کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ جو کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے حکومت چاہتی ہے کہ کسان راج بھون مارچ نہ کریں۔

مزید پڑھیں:

بہار: جے ڈی یو - بی جے پی میں تلخی میں اضافہ

کسانوں نے یہ بھی کہا کہ ہم راج بھون جاکر گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کریں گے۔ لیکن پولیس مظاہرے کے لئے محدود علاقے کا حوالہ دے کر انہیں روک رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.