ETV Bharat / state

Patna Opposition Meeting پٹنہ میں راہل گاندھی کے استقبال میں محبت کی دکان کا اسٹال

پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے استقبال کے لیے کانگریس کارکنوں نے شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر محبت کی دکان کا اسٹال لگا رکھا ہے۔ اس محبت کی دکان میں راہل گاندھی کی ایک بڑی تصویر آویزاں کی گئی ہے۔

Patna Opposition meeting Congress workers installed Mohabbat ki dukan stalls
پٹنہ میں راہل گاندھی کے استقبال میں محبت کی دکان کا اسٹال
author img

By

Published : Jun 23, 2023, 3:40 PM IST

پٹنہ میں راہل گاندھی کے استقبال میں محبت کی دکان کا اسٹال

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں شرکت کے لیے راہل گاندھی بھی پٹنہ پہنچے ہیں۔ راہل گاندھی کے استقبال کے لیے پٹنہ میں کئی جگہوں پر کانگریس کارکنوں نے مختلف قسم کے بینر پوسٹر لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کے مختلف نعروں والے پوسٹر بھی سڑک کے کنارے لگائے گئے ہیں۔ وہیں کچھ مقامات پر 'محبت کی دکن' کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے۔

محبت کی دکان کا ڈیزائن بالکل حقیقی دکان کے کاؤنٹر جیسا ہی ہے۔ جس کے اوپر 'محبت کی دُکان' لکھا ہوا ہے اور اس میں ایک طرف راہل گاندھی کی ایک بڑی تصویر بھی لگائی گئی ہے تو دوسری طرف لکھا ہے کہ 'راہل گاندھی نے سنبھالی ہے کمان، پورے دیش میں کھلے گی محبت کی دکان'۔ساتھ ہی کاؤنٹر کے بیچ میں مختلف کین اور جار کے کٹ آؤٹ رکھے ہوئے ہیں۔ جن میں اخوت، خیر سگالی، حب الوطنی، ترقی اور سب کا احترام جیسے سلوگن لکھے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ کاؤنٹر پر یہ بھی لکھا ہے کہ نفرت چھوڑو، بھارت جوڑو۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا اجلاس جاری ہے۔ میٹنگ میں نتیش کمار، لالو یادو، تیجسوی یادو موجود ہیں۔ بی جے پی کے خلاف کانگریس، ترنمول کانگریس، آر جے ڈی، جے ڈی یو سمیت 17-18 پارٹیاں ایک میز پر بیٹھ کر حکمت عملی پر غور و فکر کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں میں راہل گاندھی، ممتا بنرجی، ہیمنت سورین، اسٹالن موجود ہیں۔ راہل کے استقبال کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود پٹنہ ایئرپورٹ پہنچے تھے۔اس ملاقات کے بعد تصویر کافی حد تک واضح ہو جائے گی کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کیا سیاسی تحریک چلنے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.