ETV Bharat / state

پٹنہ: کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کیا

پٹنہ ہائی کورٹ نے مظفرپور ریلوے اسٹیشن پر فوت ہوئی خاتون سے متعلق آج سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 5:43 PM IST

پٹنہ: کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کیا
پٹنہ: کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کیا

ریاست بہار کے پٹنہ ہائی کورٹ نے مظفرپور ریلوے اسٹیشن پر فوت ہوئی خاتون سے متعلق آج سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے مظفرپور ریلوے اسٹیشن پر فوت ہوئی خاتون کے معاملے پر توجہ دیتے ہوئے حکومت سے پوچھا کہ اس طرح کی عافت سے نمٹنے کے لئے حکومت نے ریاست میں کون سے اقدامات کئے ہیں۔ ساتھ ہی عدالت نے حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ اسٹیشن پر پیش آئے واقعے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی گئی؟

عدالت کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ریاستی حکومت کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ 'فوت ہوئی ماں کے بچوں کو حکومت کی جانب سے چلائے جارہے متعدد منصوبے کے تحت مدد دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ 25 مئی کو مظفر پور ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس کے دو چھوٹے چھوٹے بچے اپنی ماں کو جگانے کی کوشش کر رہے تھے۔
فی الحال اس معاملے پر اگلی سماعت 15 ستمبر کو ہوگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.