ریاست بہار کے سب سے بڑے ہسپتال 'پی ایم سی ایچ' میں بے کار رکھی ہوئی ڈائلیسیس مشین وینٹی لیٹر اور ٹی ایم ٹی مشین کے تعلق سے ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
وہیں دوسرے معاملے میں ریاست کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر چلنے والے پیتھولوجیکل کے تعلق سے حکومت سے رپورٹ طلب کیا ہے۔
وکاس چندر عرف گڈو بابا کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے یہ ہدایت دی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ پی ایم سی ایچ میں یہ مشین لاکر رکھی گئی ہیں لیکن ان کا استعمال نہیں کیا گیا اس کی وجہ سے غریب عوام کو مہنگے علاج کے لئے باہر پرائیوٹ ہسپتالوں میں جانا پڑ رہا ہے، ان غریبوں کو کو زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں اس معاملے کی سماعت آئندہ دو ہفتے کے بعد کی جائے گی۔