ویکاس چندر نے پی ایم سی ایچ سمیت ریاست کے سبھی سرکاری اسپتالوں کی بدحالی سے متعلق ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔جس پر ہائی کورٹ نے 28 جون تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جسٹس جوتی شرن کے بینچ نے سرکاری اسپتالوں کی بدحالی اور صاف صفائی پر ناراضگی ظاہر کی۔
ویکاس چندر نے عدالت میں بتایا کہ سرکاری اسپتالوں کی حالت کو بہتر کرنے کے لیے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری نے پی ڈبلیو ڈی کو خط لکھا تھا، لیکن اس کی اطلاع اب تک سرکاری اسپتالوں میں نہیں بھیجی گئی۔