ETV Bharat / state

راہل گاندھی کے خلاف سمن جاری کرنے کا حکم

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کے ایک معاملہ میں بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے نوٹس لیتے ہوئے سمن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

rahul gandhi
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 6:01 PM IST

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ششی کانت رائے نے گاندھی کے خلاف بھارتی آئین کی دفعہ 500کے تحت نوٹس لینے کے بعد معاملہ کو ایڈیشنل جوڈیشیل مجسٹریٹ (فرسٹ )کمار گنجن کی عدالت کو آگے کی کارروائی کے لیے سونپ دیا ہے ۔

عدالت نے راہل گاندھی کی موجودگی کے لیے معاملہ میں 20 مئی 2019 کی اگلی تاریخ مقرر کی ہے ۔

واضح رہے کہ بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے 18 اپریل 2019کو اسی عدالت میں ہتک عزت کا ایک مقدمہ دائر کیا تھا۔ عدالت نے 26 اپریل کو مودی کے حلف نامے پر بیان قلم بند کیا تھا۔ سشیل کمار مودی کی طرف سے گاندھی کی تقریر کی ریکارڈنگ کی سی ڈی بھی داخل کی گئی تھی، جس کے بعد سماعت کرکے عدالت نے اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا۔

راہل گاندھی کے 13 اپریل 2019کو کرناٹک کی ایک انتخابی ریلی میں دیے گئے اس بیان کو ہتک عزت والا بتایا گیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور سے کہا تھا کہ مودی کی عرفیت والے سبھی چور کیوں ہیں؟

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.