کورونا وباء سے تحفظ کے لیے ملک میں ٹیکہ کاری کا عمل بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کی تیاری کے لیے بہار کے دارالحکومت پٹنہ سمیت بیتا اور جموئی ضلع میں منتخب صحت مراکز پر کووڈ ٹیکا کاری کا ڈرائی رن کیا گیا۔
پٹنہ کے پھلواری پرائمری ہیلتھ سنٹر، شاستری نگر اربن ہلتھ سنٹر اور دانا پور سب ڈویژن اسپتال میں 25 ہیلتھ ورکرز کو ڈرائی رن کے تحت لگایا گیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے پھلواری پرائمری ہیلتھ سنٹر پر موجود تھے۔ اس مرکز پر جن ہیلتھ ورکرز کو ڈرائی ویکسین کے لیے بلایا گیا تھا، ان میں سے کوئی بھی ورکر یہاں نہیں پہنچا جبکہ ان کے بدلے آشا ورکروں کو فرضی نام کے ذریعہ ٹرائل میں شامل کیا گیا۔