ETV Bharat / state

پٹنہ: وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر نمائش کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 12:14 PM IST

Updated : Sep 18, 2021, 12:45 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ میں واقع بی جے پی دفتر کے اٹل بہاری کانفرنس ہال میں ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں تصاویر کی مدد سے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی جانکاری دینے کی کوشش کی گئی۔

وم پیدائش کے موقع پر نمائش کا اہتمام
وم پیدائش کے موقع پر نمائش کا اہتمام

وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں واقع بی جے پی دفتر کے اٹل بہاری واجپئی کانفرنس ہال میں نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی زندگی سے متعلق تمام پہلوؤں کو تصاویر کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

اس نمائش میں نریندر مودی کے بچپن، جوانی اور ان کی زندگی سے متعلق تمام پہلوں کو تصاویر کے ذریعہ پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش پر نمائش کا اہتمام

نمائش کا افتتاح سابق وزیر قانون اور بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر پرساد، ریاستی وزیر نند کشور یادو اور ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے کمار جیسوال نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر روی شنکر پرساد نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی سے ہم سبھی کو سیکھ لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس ایمانداری اور محنت سے نریندر مودی نے ملک کی ترقی اور سالمیت کے لیے خود کو وقف کیا، آج کے وقت میں ایسے رہنماوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

وہیں ڈاکٹر سنجئے جیسوال نے کہا کہ ایک غریب گھر سے زندگی کی شروعات کرنے والے شخص کا وزیراعظم کے عہدے تک پہنچنا آسان نہیں ہے۔ اس کے لئے انہوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

رکن اسمبلی او ر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر نتیش مشرا نے کہا کہ یہ نمائش ایک ہفتہ تک چلے گا۔انہو ں نے کہا کہ نمائش کے اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی آکر وزیراعظم کی شخصیت اور ان کی زندگی کو با آسانی سمجھ سکتا ہے۔

لوگوں بخوبی جان سکتے ہیں کہ نریندر مودی نے کس طرح سطح غربت سے نکل کر آج ملک کے باوقار عہدے پر فائز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی زمین سے جڑے ایک مقبول لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں. انہیں عوام کے دکھ درد کا بخوبی احساس ہے اور اس لیے وہ مذاہب اور ذات پات سے بالا تر ہوکر عوام کے فلاح و بہبود کے لئے منصوبہ سازی کرتے ہیں۔

Last Updated : Sep 18, 2021, 12:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.