ETV Bharat / state

Expiry Medicine And Injection In Gaya ایکسپائری دوا اور انجکشن سے خاتون مریض کی طبیعت بگڑی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 9:01 PM IST

ضلع گیا کے امام گنج بلاک کے ایک نجی ہسپتال میں مریض کو ایکسپائری دوا دے دی گئی ، جس کی وجہ سے مریض کی مزید طبیعت خراب ہوگئی ہےحالانکہ ڈاکٹر کا دعوی ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے ، معمولی غلطی کی وجہ سے ایکسپائری دوا دے دی گئی ہے

ایکسپائری دوا اور انجکشن سے خاتون مریض کی طبیعت بگڑی

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے امام گنج کے رانی گنج میں ڈاکٹر نارائن کی کلینک میں واقع میڈیکل شاپ سے ایکسپائری دوا دینے کا سنسنی خیز معاملہ پیش آیا ہے ۔اس بات کا انکشاف مریض کے رشتہ داروں نے کیا ہے ۔امام گنج کے رہوے گاوں کی ایک خاتون کے ساتھ معاملہ پیش آیا ہے جس نے گزشتہ روز ڈاکٹر دگ وجے نارائن کی کلینک میں اپنا علاج کرایا تھا۔ڈاکٹر نے مریضہ کو دیکھ کر اسکی صحتیابی کے لیے دوا لکھ دیا۔خاتون نے ڈاکٹر کی کلینک میں واقع میڈیکل شاپ سے دوا لیا اور وہ اپنے گھر واپس چلے گئی ، تین دنوں تک وہ ایکسپائری دوا اور انجکشن کا استعمال کرتی رہی لیکن اس دوران اس کی طبیعت ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہوتی گئی تبھی مریضہ کے بھائی نے دوا کو اچانک چیک کیا تو پایا کہ سبھی دوا ایکسپائری ہیں۔

اس معاملے کو لے کر جب میڈیکل شاپ میں مریضہ کے بھائی نے پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی اور اس کی طرف سے شکایت کی گئی تو ڈاکٹر دگ وجے نارائن نے ایکسپائری دوا دیے جانے کے معاملے کے تعلق سے اپنی صفائی دی ہے اور انہوں نے اس معاملے کا ذمہ دار میڈیکل شاپ کے اہل کاروں کو بتایا ۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹی سی غلطی ہے جو کہ ان کے اسٹاف سے ہوئی ہے۔مریضہ کے رشتے داروں کا الزام ہے کہ مریضہ کو زخم ہو گیا تھا۔ اس کا علاج امام گنج کے ڈاکٹر نارائن کے یہاں 22 اکتوبر کو کرایا گیا تھا۔

مقامی سماجی رکن غالب خان نے بتایاکہ ڈاکٹر کے پرچہ کے مطابق ان کے ہی میڈیکل شاپ سے ساری دوا بھی خرید لی گئی لیکن جب مقامی ڈاکٹر سے انجکشن دو دنوں تک لگاتار لگوایا گیا تو مریضہ کی طبیعت سدھار ہونے کے بجائے مزید بگڑنے لگی۔ اس دوران مریضہ کے گھر والوں کی اچانک دوا پر نظر پڑی تو پایا کہ دوا ایکسپائری ہے ۔اس بات کی شکایت ڈاکٹر سے کرنے ان کے رشتے دار کلینک گئے تو ڈاکٹر پہلے تو ان پر ناراض ہو گئے اور انہیں باہر نکال کر مار پیٹ کرنے کی دھمکی دی ۔ اس دوران ان سے کافی بحث ہوئی لیکن وہ اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:RJD MLA on Durga درگا ایک خیالی کردار، پوجا پاٹھ فضول خرچی، آر جے ڈی ایم ایل اے کا متنازع بیان

تاہم جب انہیں دوا خریدنے کے کاغذات دکھائے گئے اور معاملے کو بڑھتے دیکھ کر ڈاکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کیا اور کہا کہ وہ امام گنج میں 20 برسوں سے کلینک چلا رہے ہیں۔ آج تک ایسی شکایت نہیں ہوئی تھی۔ اسٹاف کی غلطی سے مریض کو ایکسپائری دوا دے دی گئی ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس میں ہمارے اسٹاکسٹ کے ذریعے دھوکہ دیا گیاہے۔ ہمیں جولائی ماہ میں انہوں نے دوا دیا اور ہمارے اسٹاف کے ذریعے اکتوبر میں بیچا کیا گیا ہے ۔ جس کا ایکسپائری ڈیٹ نو مہینے تک ہی تھا لیکن اس میں رکھا ڈسیٹل واٹر کا ایکسپائری ڈیٹ 2026 تک تھا یہ ہماری معمولی بھول ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.