ETV Bharat / state

رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس ایل جے پی گروپ کے صدر منتخب

میٹنگ میں قومی ایکزیکٹیو کمیٹی کے 78 میں سے 56 اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے بعد صدرعہدہ کیلئے پارس نے پرچہ داخل کیا۔ اس عہدہ کے لئے کوئی اور دعویدار نہیں ہونے کی وجہ سے پارس کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس ایل جے پی گروپ کے صدر منتخب
رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس ایل جے پی گروپ کے صدر منتخب
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 8:06 AM IST

لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان آج بہار کے حاجی پور سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس کو قومی صدر ( پارس گروپ) منتخب کرلیا گیا ہے۔

ایل جے پی کے قومی نائب صدر اور پارس گروپ کے ایکزیکٹیو صدر سابق رکن پارلیمان سورج بھان سنگھ کی رہائش گاہ پر جمعرات کو قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی۔

تقریبا 6 گھنٹے چلی اس میٹنگ میں قومی ایکزیکٹیو کمیٹی کے 78 میں سے 56 اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے بعد صدر عہدہ کیلئے پارس نے پرچہ داخل کیا۔ اس عہدہ کے لئے کوئی اور دعویدار نہیں ہونے کی وجہ سے پارس کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

اس کے بعد پارس کو ایکزیکٹیو صدر سنگھ نے سرٹیفکٹ دیا۔ پارس کے پرچہ داخل کرنے کے وقت رکن پارلیمنٹ چندن سنگھ، وینا دیوی اور محبوب علی قیصر موجود تھے۔ حالانکہ اس دوران پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج موجود نہیں تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.