پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو Pappu Yadav نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ نتیش حکومت Nitish Government کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'نتیش حکومت میں خاتون محفوظ نہیں Women Not Safe In Bihar ہیں۔
انہوں نے کہا نتیش حکومت کس بات کی جشن منا رہی ہے۔ گزشتہ پندرہ سالوں میں بہار کے حالات کا کیا ہوا ہے وہ بھلے میڈیا میں نہیں دکھائی دیتا ہو مگر جو زمین سے جڑے ہوئے لوگ ہیں وہ ان باتوں سے خوب واقف ہیں۔
پندرہ سال بے مثال کہہ کر نتیش حکومت بھلے ہی اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہو لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے نتیش حکومت ہر محاذ پر ناکام Bihar government failed رہی ہے۔ اس حکومت میں افسر شاہی کا بول بالا ہے، شراب بندی کے باوجود یہاں دھڑلے سے شراب بک رہے ہیں۔ پولس اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ان بڑے بڑے گینگ کو نہیں پکڑتی جو سپلائی کرکے بہار میں شراب لا رہے ہیں بلکہ انہیں گرفتار کرتی ہے جو پی رہا ہے۔
پپو یادو نے کہا کہ بہار میں جس طرح سے خاتون پولس اور ملازمین کے ساتھ زیادتی بڑھی ہے اس سے نتیش حکومت کا وہ چہرہ سامنے آیا ہے جس میں خاتون کو انصاف دلانے کی بات کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ابھی حالیہ دنوں میں نائب وزیر اعلیٰ کے سکیورٹی گارڈ کے ذریعہ ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خوانی Women Not Safe In Bihar کا ویڈیو سامنے آیا ہے اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، خاتون جب تھانے میں رپورٹ درج کرانے جاتی ہے تو اس کا رپورٹ درج تک نہیں کیا جاتا، یہ ہے سوشاسن کی سرکار۔
پپو یادو نے کہا کہ میں بہار کے 70 سے 80 فیصد سرکاری افسر اور رہنماؤں کے سرکاری رہائشگاہ کو میں جانتا ہوں جو غلط کاموں کے لئے استعمال ہو رہا ہے، نتیش حکومت یاد رکھے کہ عوام سب دیکھ رہی ہے، آنے والے وقت میں عوام اس کا حساب ضرور لے گی۔