ETV Bharat / state

Pappu Yadav میرا بس چلے تو میں بودھ دھرم یا اسلام قبول کر لوں، پپو یادو

پپو یادو نے گری راج سنگھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک قانون سے چلتا ہے، گری راج سنگھ کے بیان سے نہیں۔ ووٹ دینے کا حق کس کو ہے اور کسے نہیں ہے، یہ یہاں کا آئین طے کرے گا، گری راج سنگھ کون ہوتے ہیں یہ بتانے والے۔ بی جے پی کے لوگ نفرت کے سوداگر ہیں جنہیں صرف نفرت کا کاروبار کرنا آتا ہے۔ Some people are defaming Hinduism in the name of Hindutva

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 12:31 PM IST

Updated : Dec 1, 2022, 12:56 PM IST

پپو یادو
پپو یادو

پٹنہ: دنیا میں جتنے مذاہب ہیں سبھی آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت کا درس دیتے ہیں، سبھی مذہبی پیشوا نے انسانیت اور عمدہ اخلاق کی تعلیم دی ہے، مگر جس طرح سے کچھ لوگوں نے ہندتو اکے نام پر ہندو مذہب کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، میرا بس چلے تو میں بودھ یا اسلام مذہب قبول کر لوں، میں نے اپنے اندر تمام مذاہب کی اچھائیوں کو جمع کر لیا ہے، جس مذہب میں مجھے جو باتیں اچھی لگیں میں نے اسے اپنی زندگی میں نہ صرف شامل کر لیا بلکہ اس پر عمل پیرا بھی ہوں۔ Some people are defaming Hinduism in the name of Hindutva

پپو یادو

مذکورہ باتیں جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان راجیش رنجن عرف پپو یادو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مذہب میں رواداری ہے۔ اسلام مذہب میں سال میں ایک بار زکوٰۃ نکالنا فرض ہے، میں روزانہ نکال کر غرباء و ضرورت مندوں کے درمیان تقسیم کر دیتا ہوں۔ اسلام میں ایک دسترخوان پر بیٹھ کر لوگوں کے ساتھ کھانا سنت ہے، میں بھی اپنے لوگوں کے ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر کھاتا ہوں، یہاں تک کہ اپنی شادی میں بھی ایک ساتھ ایک دسترخوان پر ہی کھایا تھا۔ مگر آج کچھ لوگ صرف ایک طبقے کو ان کے مذہب کی بنیاد پر جس طرح نشانہ بناتے ہیں وہ کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے۔

پپو یادو نے گری راج سنگھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک قانون سے چلتا ہے گری راج سنگھ کے بیان سے نہیں، ووٹ دینے کا حق کس کو ہے اور کسے نہیں ہے یہ یہاں کا آئین طے کرے گا، گری راج سنگھ کون ہوتے ہیں یہ بتانے والے۔ اس کے لوگ نفرت کے سوداگر ہیں جنہیں صرف نفرت کا سودا کرنا آتا ہے، ان کے ذمہ جو ذمہ داری ہیں اس پر کبھی وہ بات نہیں کرتے مگر جن باتوں سے آپسی اختلاف ہو انہیں زور و شور سے اٹھاتے ہیں جسے یہاں کے عوام خوب سمجھتے ہیں۔ پپو یادو نے یونیفارم سول کوڈ کے نافذ کرنے پر کہا کہ سول کوڈ ضرور نافذ ہو مگر اس سے پہلے ہمارے ملک میں جو بھی غریب اور امیر کے درمیان جو بھی فاصلہ ہے اسے ختم کریں۔ جب دونوں ہر اعتبار سے برابر کے ہو جائیں گے تب اس بل کو نافذ کر دیں۔
مزید پڑھیں:Pappu Yadav on Mohan Bhagwat موہن بھاگوت کا ہندتوا نظریہ سماج میں تفریق پیدا کرنے والا، پپو یادو

Last Updated : Dec 1, 2022, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.