ETV Bharat / state

گیا: حملہ آوروں کی پہچان کے بعد بھی گرفتاری نہیں

بتایا جاتا ہے کہ گیا میں ڈی ایم اور ایس ایس پی کے سامنے متاثرہ خاتون شہ زوروں کی گرفتاری کے لیے گہار لگاتی رہی تاہم حملہ آوروں کی پہچان کے بعد بھی گرفتاری نہیں ہوئی، مکھیا اور خاتون پر حملہ کرنے والے بوتھ پر اعلیٰ حکام کے سامنے کھڑے رہے۔

گیا: حملہ آوروں کی پہچان کے بعد بھی گرفتاری نہیں
گیا: حملہ آوروں کی پہچان کے بعد بھی گرفتاری نہیں
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 5:43 PM IST

ضلع میں پنچایت الیکشن کے دوسرے مرحلے کے تحت ٹکاری بلاک کے مختلف پنچایتوں میں صبح سے ہی ووٹنگ زور و شور سے جاری تھی۔ اسی دوران چھٹویں پنچایت کے موجودہ مکھیا داروغہ رائے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے بوتھ پر جارہے تھے، تبھی مخالف میں کھڑے امیدوار اور ان کے حامیوں نے ان پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خواتین کے ساتھ بھی حملہ آوروں نے بدسلوکی کی۔

گیا: حملہ آوروں کی پہچان کے بعد بھی گرفتاری نہیں

اس بات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس ایس پی نے کھیرا بوتھ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، اس دوران مکھیا امیدوار کے رشتہ دار بھی ووٹ دینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، اس میں وہ خاتون بھی شامل تھیں جو حملے میں زخمی ہوگئی تھیں۔

انہوں نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ذریعے پوچھے جانے پر بتایا کہ جن لوگوں نے ان پر حملہ کیا ہے اور بدسلوکی کی ہے ان میں کچھ لوگ یہاں بوتھ پر موجود ہیں، جن کی وہ پہچان کرسکتی ہیں۔ یہ بات سنتے ہی ڈی ایم اور ایس ایس پی نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ دینے سے ہم نہیں روک سکتے، پہلے آپ ایف آئی آر درج کرائیں تب کروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: مکھیا امیدوار پر جان لیوا حملہ، بارہ افراد زخمی

جس پر جواب دیتے ہوتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہوچکی ہے اور جو شخص یہاں موجود ہے وہ نامزد ہے، اسے ووٹ دلاکر حراست میں لیا جائے اور کم از کم حملہ کرنے کی وجہ پوچھی جائے لیکن ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی آدتیہ کمار نے ان کی اس شکایت پر غور نہیں کیا۔

حالانکہ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے یہ ضرور کہا کہ جو بھی قصور وار ہے ان پر یقینی طور پر کارروائی ہوگی، ایف آئی آر کے اندراج کے بعد جانچ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.