ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اوٹی اے پاسنگ آوٹ کی تقریب 12 دسمبر کو منعقد ہوگی، اس سے قبل منگل کے روز اوٹی اے میں تربیت کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کیڈٹس کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
گیا آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں جنٹلمین کیڈٹس کی کامیاب فوجی تربیت کے بعد 12 دسمبر کو 18واں پاسنگ آوٹ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اسپیشل کمیشن آفیسر 45 کے ایس سی او 45 بھارت کی فوج میں کمیشن حاصل کریں گے۔
تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو وجے ہال میں ایوارڈ سے نوازا گیا، اس دوران کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل سنیل شریواستو نے سبھی کامیاب کیڈٹس کو انعام سے نوازا اور ان کی بہترین مستقبل کی دعا کی اور ملک کے لیے لیے نمایاں خدمات انجام دینے کی امید ظاہر کی۔
اس مرتبہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کے رشتے دار، دوست و احباب اور شہر گیا کے معززین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے،کورونا وبا کے پیش نظر جاری ہدایات پر ہی پاسنگ آوٹ تقریب کا اہتمام کیا جائےگا۔
کیڈٹس کے رشتہ دار دوست و احباب کے لیے پاسنگ آوٹ تقریب کے تمام مناظر پورے ملک میں براہ راست آرمی کے یوٹیوب چینل پر ٹیلی کاسٹ کیے جانے کی بات بتائی گئی ہے، اس پاسنگ آؤٹ تقریب کے انسپکشن افسر اور تقریب کے مہمان خصوصی گیا او ٹی اے کے کمانڈنٹ لیفٹنٹ جنرل سنیل شریواستو ہی ہوں گے۔
18 ویں پاسنگ آوٹ تقریب سے قبل ملٹی ایکٹیویٹی کا بھی پروگرام ہوگا، اس سے قبل گزشتہ تیرہ جون کو سترہویں پاسنگ آوٹ تقریب کے اہتمام کے دوران ملٹی ایکٹیویٹی کو کورونا وبا کو لے کر منسوخ کر دیا گیا تھا، صرف پاسنگ آوٹ کی تقریب ہوئی تھی لیکن اس مرتبہ سبھی تقریب روایتی طور پر منعقد کئے جائیں گے۔
کمانڈنٹ سنیل شریواستو کے مطابق 22 جنٹلمین کیڈٹس جو اسپیشل کمیشن آفیسرز ہیں انہیں کمیشن ملے گا، اس میں سے ایک آرمرڈ کور میں، ایک سنگلنگ میں، ایک ایئر ڈیفنس میں، ایک آرمی سروسز میں اور ایک آرمی آرڈیننس میں اور اس کے علاوہ پندرہ آسام رائفل میں کمیشن افسر بنیں گے.
مزید پڑھیں:
اقلیتی گرلز ہاسٹل شرپسندوں سے کب آزاد ہوگا؟
12 دسمبر کو روایتی طور سے 90 کیڈٹس، جنہوں نے 2017 میں ایک سال کی بیسک ملٹری ٹریننگ کی تھی وہ اس مرتبہ اپنے ادارے میں ہی کمیشن حاصل کریں گے.
گیا اوٹی اے کے کمانڈنٹ سنیل شریواستو نے بتایا کہ جنٹلمین کیڈٹس ایک سال کا کورس کرکے آرمی انجنئیرننگ اکیڈمی میں تیاری کے لیے جاتے ہیں، تین سال کے انجنئیرننگ کا کورس ختم کرنے کے بعد اور چوتھے برس کے انجنئیرننگ کے کورس سے قبل روایتی طور پر گیا آر می آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں کمیشن حاصل کرنے آتے ہیں وہ اس مرتبہ عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں آپائیں گے، وہ سبھی اپنے ادارہ مئو سکندر آباد اور پونے میں ہی کمیشن حاصل کریں گے۔