ETV Bharat / state

گیا: او ٹی اے افسر کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد - گیا نیوز

آرمی ٹریننگ اکیڈمی کے ایک افسر کی لاش آج سہسرام ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی ہے، ہلاک شدہ افسر گزشتہ 48 گھنٹے سے غائب تھے۔

گیا: او ٹی اے افسر کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 7:57 PM IST

ریاست بہار کے گیا میں واقع آرمی آفیسر ٹریننگ اکیڈمی کے ایک افسر کی لاش آج سہسرام ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی ہے وہ گزشتہ 48 گھنٹے سے غائب تھے۔

اطلاعات کے مطابق آرمی افسر گزشتہ روز اپنے کار سے شہر کے کوتوالی تھانہ حدود میں واقع گودام گئے تھے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے اور آج ان کی لاش سہسرام کے ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی ہے۔

واقعہ کو لے کر قتل کی بات کہی جارہی ہے، حالانکہ گیا پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے تاہم اب تک پولیس کی جانب اس معاملے میں کوئی انکشاف نہیں ہوپایا ہے، مقتول آرمی افسر کی شناخت کیپٹن جگتار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ہریانہ کے رہائشی تھے۔

ویڈیو

اس معاملے میں ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ افسر کے غائب ہونے اور گاڑی کو پارک کیے جانے کی اطلاعات اوٹی اے کمانڈنٹ کے ذریعے دی گئی تھی. جس کے آدھے گھنٹے کے بعد ہی یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ افسر کی لاش سہسرام ریلوے ٹریک سے برآمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ارریہ: کانگریس کارکنان نے پارٹی کا 136 واں یوم تاسیس منایا

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے متوفی کے لواحقین بھی آئے ہیں لیکن ان کے ذریعے کسی طرح کوئی درخواست نہیں دی گئی ہے، ایس ایس پی نے بتایا کہ فی الحال اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.