ETV Bharat / state

Family Planning Fair عالمی یوم آبادی کے موقع پر فیملی منصوبہ بندی میلے کا انعقاد - Family Planning Fair

بہار کے ضلع گیا میں عالمی یوم آبادی کے موقع پر 'آبادی کنٹرول ' مہم شروع کی گئی ہے۔ آج صدر ہسپتال میں تقریب منعقد کی گئی ساتھ ہی سائیکل ریلی کو جھنڈی دیکھا کرروانہ کیا گیا۔

عالمی یوم آبادی کے موقع پر فیملی منصوبہ بندی میلے کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 12, 2023, 5:16 PM IST

گیا:عالمی یوم آبادی کے موقع پر منگل کو صدر ہسپتال کے احاطے میں ایک بیداری سائیکل ریلی نکالی گئی اور فیملی پلاننگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا اور خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس ریلی میں مقامی کالجوں کی طالبات کے ساتھ ساتھ آشا کارکنان اور محکمہ صحت کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

ریلی میں شریک طالبات اور دیگر افراد نے ایک پلے کارڈ آویزاں کیا، جس پر فیملی پلاننگ سے متعلق نعرے درج تھے۔ اس سے قبل سول سرجن ڈاکٹر رنجن کمار سنگھ، سی ڈی او ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ اور ہسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چندر شیکھر پرساد نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر ہسپتال کے احاطے میں فیملی پلاننگ میلے کا افتتاح کیا، اور رتھ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
سول سرجن رنجن سنگھ نے کہا کہ فیملی پلاننگ کا خواتین کی صحت پر براہ راست اور مثبت اثر پڑتا ہے۔ بچے بھی تب صحت مند ہوتے ہیں، جب خاندانی منصوبہ بندی میں مرد اور خواتین کی یکساں شراکت ہو۔ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے مردوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ مرد ایک خوشحال اور منظم خاندان کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ خاندانی منصوبہ بندی نہ صرف شرح پیدائش کو کم کرتی ہے، بلکہ ماؤں کی صحت کو بہتر بنانے، خاندان کا معیار زندگی بلند کرنے، اعلی تعلیم دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سول سرجن رنجن سنگھ بتایا کہ رتھ کی مدد سے ضلع میں خاندانی منصوبہ بندی کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ پی سی آئی کے پروگرام منیجر نے کہا کہ شہری بنیادی مراکز صحت میں کاپر ٹی اور دیگر عارضی ذرائع کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آشا ورکرز ہر گھر جا کر اہل جوڑے سے رابطہ کر کے خاندانی منصوبہ بندی کی ضروری معلومات اور خدمات فراہم کریں گے۔

سول سرجن رنجن سنگھ نے کہاکہ این ایف ایچ ایس 5 کی رپورٹ کے مطابق contraceptive prevalence rate ' مانع حمل کے پھیلاؤ کی شرح یعنی خاندانی منصوبہ بندی کے ذرائع کے استعمال کی شرح میں ' ضلع چوتھے نمبر پر ہے۔ ضلع میں 15 سے 49 سال کی عمر کی 53 فیصد خواتین جدید مانع حمل ذرائع استعمال کرتی ہیں۔ این ایف ایچ ایس 4 کے مقابلے میں NFHS 5 میں خواتین کی نس بندی کی تعداد میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Which Oil Is Good For Health کون سا تیل صحت کے لیے اچھا ہے اور کتنا استعمال کریں؟

اس وقت ضلع میں خواتین کی نس بندی کا تناسب 41.5 فیصد ہے۔ دو فیصد خواتین حاملہ نہیں ہونے کیلئے اس کے لیے گولی استعمال کرتی ہیں۔ این ایف ایچ ایس 4 میں کنڈوم استعمال کرنے والے مردوں کی تعداد 1.1 فیصد تھی، جبکہ این ایف ایچ ایس 5 میں کنڈوم استعمال کرنے والے مردوں کی تعداد بڑھ کر 4.4 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیداری شعور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،اگلے ایک ہفتے تک ضلع کے سبھی بلاکوں میں ٹیم پہنچے گی آگاہ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.