ETV Bharat / state

بہار سیلاب: نتیش کمار کی سخت سرزنش - katihar flood

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ روز اسمبلی میں کہا تھا کہ سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر انتظامیہ بڑے پیمانے پر امدادی کاررائیوں میں مصروف ہے۔

opposition criticizes bihar government on flood
author img

By

Published : Jul 17, 2019, 3:05 PM IST

بہار میں اپوزیشن جماعتوں نے اسبملی میں دیے گئے وزیراعلی نتیش کمار کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔

حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی زمینی حقیقت وزیراعلی کے بیان سے مختلف ہے۔

قانون ساز کونسل میں آرجےڈی کے چیف ویپ سبودھ کمار نے وزیراعلی کے ذریعہ سیلاب سے متعلق دیئے گئے بیان کو افسران کے ذریعے تیار کیا گیا بیان قرار دیا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کی جارہی کارروائی کا بیان گمراہ کن ہے۔

بہار سیلاب: نتیش کمار کی سخت سرزنش

سبودھ نے حکومت سے پوچھا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے سیلاب سے نمٹنے کے لیے جو تیاریاں کی جارہی تھیں، اس کے متعلق وزیر اعلی نے کیوں نہیں کچھ بتایا؟ اس کی رپورٹ کہاں ہے؟ اگر اتنے بڑے پیمانے پر تیاری تھی تو سیلاب سے تباہی کیسے ہوئی؟

انہوں نے وزیر اعلی کے ہوائی سروے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ہیلی کاپٹر سے پانی کی سطح اور خشک سالی کو ناپ لیتے ہیں، بی جے پی کے ساتھ آنے کے بعد ان کے علم میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

کانگریس کے رہنما پریم چندر مشرا نے کہا کہ وزیر اعلی نے جو بیان دیا ہے وہ صرف کاغذی ہے۔ انہوں نے جو امدادی اعدادوشمار پیش کیا ہے وہ حقیقت کے برعکس ہے۔ سیلاب متاثرین کی حالت بدتر ہے۔ لوگ سڑکوں پر پناہ گزین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان لوگوں کو اب تک بارش سے بچنے کے لیے پلاسٹک تک مہیا نہیں کرایا۔ محکمہ آبپاشی کے نئے وزیر نے کچھ روز قبل خشک سے متاثر علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا تھا۔ اگر اس دوران وہ ان باندھ کو دیکھ لیتے تو آج یہ تباہی نہ ہوتی، یہ تو وہ حکومت ہے جو کہتی ہے کہ پشتوں کو چوہوں نے کاٹ دیا تھا۔

نتیش کمار نے گزشتہ بہار اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سیلاب سے پیدا ہوئی صورتحال کے بارے میں کہاکہ تین چار دنوں میں پڑوسی ترائی علاقوں میں گذشتہ سال کے مقابلے اس سال زیادہ بارش ہوئی جس کی وجہ سے نیپال سے نکلنے والی ندیوں میں سطح آب میں اضافہ کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

وزیراعلی نے کہا تھا کہ اچانک آئے سیلاب کی وجہ سے ریاست کے 12 اضلاع شیوہر، سیتا مڑھی، مشرقی چمپارن، مدھوبنی، ارریہ، کشن گنج، سپول، دربھنگہ، مظفر پور، سہرسہ، کٹیہار اور پورنیہ کے 78 بلاکوں میں 555 پنچایتوں کی 25 لاکھ 71 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے۔

بہار میں سیلاب میں تاحال 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہیں۔

Intro:حزب مخالف نے وزیراعلی کے ذریعہ سیلاب کے متعلق راحت اور امدادی کار وائی پر دیے گئے بیان کو گمراہ کُن قرار دیا ہے ہے آر جے ڈی اور کانگریس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ افسران کی رپورٹ کو وزیراعلی نے ایوان میں پڑھا جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے بہار میں سیلاب سے اب تک 36 موت ہو چکی ہے لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں سیمانچل اور کوسی علاقے میں لوگ سڑکوں پر اور پناہ گزین کیمپ مقیم ہیں

Body:قانون ساز کونسل میں حزب مخالف آر جے ڈی اور کانگریس کے اراکین نے حکومت سے سیلاب سے قبل تیاریوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ان اراکین نے کہا کہ وزیر اعلی کے ذریعے پڑھی گئی رپورٹ گمراہ کن ہے افسران کے ذریعے تیار رپورٹ کو وزیراعلی نے پڑھا سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کاروائی حقیقت میں ناکام ہے عوامی کچن کے تعلق سے حزب مخالف نے کہا کہ لوگوں کو کہیں بھی کھانا مہیا نہیں ہو رہا ہے لوگ چوہا اور چوڑا کھانے پر مجبور ہیں

1 بائٹ آر جے ڈی کے چیف ویپ سبودھ کمار
قانون ساز کونسل میں آرجےڈی کے چیف ویپ سبودھ کمار نے وزیراعلی کے ذریعہ سیلاب سے متعلق دیئے گئے بیان کو افسران کے ذریعے تیار کیا گیا بیان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے کی جارہی کاروائی کا بیان گمراہ کن ہے سبودھ نے حکومت سے پوچھا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے سیلاب سے نمٹنے کے لیے جو تیاریاں کی جارہی تھی اس کے متعلق وزیر اعلی نے کیوں نہیں کچھ بتایا اس کی رپورٹ کہاں ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر تیاری تھی تو سیلاب سے تباہی کیسے ہوئی وزیر اعلی نے 661 عوامی کچن کی بات کہی ہے لیکن کئی علاقوں سے خبر آ رہی ہے کہ لوگ وہاں چوھا اور چوڑا کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے وزیر اعلی کے ہوائی سروے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ہیلی کاپٹر سے پانی کی سطح اور خشک سالی کو ناپ لیتے ہیں بی جے پی کے ساتھ آنے کے بعد ان کے علم میں زبردست اضافہ ہوا ہے

2 بائٹ کانگریس کے رکن رکن قانون ساز کونسل پریم چندر مشرا

پریم چندر مشرا نے کہا کہ وزیر اعلی نے جو بیان دیا ہے وہ صرف کاغذی ہے انہوں نے جو امدادی اعدادوشمار پیش کیا ہے وہ حقیقت کے برعکس ہے سیلاب متاثرین کی حالت بدتر ہے لوگ سڑکوں پر پناہ گزین ہیں حکومت نے ان لوگوں کو اب تک بارش سے بچنے کے لیے پلاسٹک تک مہیا نہیں کرایا محکمہ آبپاشی کے نئے وزیر نے کچھ روز قبل خوشک سالی سے متاثر علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا تھا اگر اس دوران وہ ان پشتو کو دیکھ لیتے تو آج یہ تباہی نہ ہوتی یہ تو وہ حکومت ہے جو کہتی ہے کہ پشتو کو چوہوں نے کاٹ دیا تھا

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.