ETV Bharat / state

ONGC to Explore Petroleum Reserves in Bihar: او این جی سی بہار میں پٹرولیم کے ذخائر تلاش کرے گا - بہار میں سونے کی کان کے بعد پیٹرولیم کے ذخائر کا اندازہ

بہار میں سونے کی کان کے بعد پیٹرولیم کے ذخائر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے لیے حکومت بہار نے او این جی سی کی طرف سے مانگے گئے 'پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس' کو منظوری بھی دے دی ہے۔ ONGC Will Explore Petroleum Reserves in Bihar

او این جی سی بکسر اور سمستی پور میں پٹرولیم کے ذخائر کی تلاش کرے گی۔

author img

By

Published : Jun 7, 2022, 9:43 PM IST

پٹنہ: بہار میں سونے کی کان کے ذخائر کا اندازہ ہونے کے بعد اب پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ گنگا کے ارد گرد سمستی پور اور بکسر کے 360 مربع کلومیٹر علاقے میں اپنی مضبوط اندازے کے تحت آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) نے بہار حکومت سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس کا مطالبہ کیا تھا۔ او این جی سی کی مانگ کو منظور کرتے ہوئے بہار حکومت نے 'پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس' فراہم کردیا ہے۔ یہ لائسنس حاصل کرنے کے بعد او این جی سی ممکنہ 360 مربع کلومیٹر گنگا کا علاقہ سمستی پور اور بکسر کے ارد گرد میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیل کی تلاش کرے گا۔ ONGC Will Explore Petroleum Reserves in Bihar

او این جی سی کے مطابق سمستی پور ضلع کے 308 کلومیٹر اور بکسر کے 52.13 مربع علاقے میں پیٹرولیم مصنوعات ملنے کے آثار ہیں۔ بہار حکومت نے او این سی جی (ONGC)کو اتنے بڑے علاقے میں پٹرولیم مصنوعات کی تلاش کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ تیل کی تلاش جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی جائے گی۔

بتایا جاتا ہے کہ 'اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آنے والے دنوں میں بہار کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ ریت اور سیلاب والی ریاست میں قیمتی اشیاء کی تلاش کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ جموئی میں ملک کے سب سے بڑی سونے کی کان ہونے سے جہاں ایک جانب لوگوں میں خوشی ہے، تو دوسری طرف بکسر اور سمستی پور میں پیٹرولیم مصنوعات ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بکسر کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا ہیکہ انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ 'گنگا کے ارد گرد میں پیٹرولیم مصنوعات ہوسکتے ہیں۔ ONGC Will Explore Petroleum Reserves in Bihar

مزید پڑھیں:

او این جی سی کو پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس جاری کرنے سے پہلے بہار حکومت نے جموئی ضلع میں ملک کی سب سے بڑی سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے اجازت دے دی ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے مطابق جموئی ضلع میں تقریباً 22.28 ملین ٹن سونے کے ذخائر ہیں جن میں 37.6 ٹن معدنیات سے بھرپور ایسک بھی شامل ہے۔

مرکزی وزیر برائے کان کنی پرہلاد جوشی نے گزشتہ برس لوک سبھا کو بتایا تھا کہ 'بھارت کے سونے کے ذخائر میں بہار کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ 'بہار میں 22.28 ملین ٹن سونا موجود ہے، جو ملک کے سونے کے کل ذخائر کا 44 فیصد ہے'۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ 'قومی معدنی انوینٹری کے مطابق ملک میں 1 اپریل 2015 تک بنیادی سونے کی دھات کا کُل وسائل 654.74 ٹن سونے کی دھات کے ساتھ 501.8 ملین ٹن کا تخمینہ ہے اور اس میں سے بہار میں 22.28 ملین ٹن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.