ETV Bharat / state

شیرگھاٹی جیل میں ایک قیدی کورونا مثبت

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 1:40 PM IST

گیا کے شیرگھاٹی جیل میں بند ایک قیدی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

شیرگھاٹی جیل میں ایک قیدی کورونا مثبت
شیرگھاٹی جیل میں ایک قیدی کورونا مثبت

ریاست بہار کے ضلع گیا کے بانکے بازار تھانہ کے نواڈیہ گاؤں سے گزشتہ 16 جون کو مارپیٹ معاملے میں گرفتار تین افراد میں ایک کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ رپورٹ مثبت آنے کے بعد بانکے بازار تھانہ سے لیکرشیرگھاٹی جیل میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق جیل میں سینیٹائز کرنے کی کاروائی جاری کی گئی ہے۔

پولیس جوان وافسران شک وشہبات میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ کہی وہ بھی متاثر قیدی کی وجہ سے کورونا متاثر تو نہیں ہوگئے ہیں۔ اس معاملے کی تصدیق بانکے بازار پی ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر اودھیش کمار نے کی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ 'نواڈیہ گاؤں میں دوگروپ میں تصادم ہواتھا جس میں پولیس نے تین افراد کوگرفتار کیا تھا ۔ تینوں کوجیل بھیجنے سے قبل کورونا انفیکشن کی جانچ کرائی گئی تھی ۔ پٹنہ کے آئی جی آئی ایس ایس ہسپتال سے ایک قیدی کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔'

متاثر قیدی کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہے وہ گاؤں میں ہی رہتا تھا ۔

انہوں نے بتایاکہ 'محکمہ صحت کی ہدایت کے بعد متعلقہ افراد اور پولیس جوانوں کی جانچ کرائی جاسکتی ہے ۔ شیرگھاٹی جیل میں بھی اسکی اطلاع دی جاچکی ہے۔

بانکے بازار تھانہ انچارج سنجے کمار نے بتایا کہ گرفتار قیدی فلحال شیرگھاٹی جیل میں بند ہے ۔ اسے الگ رکھا گیا ہے تاہم اسے کورٹ لانے اور لے جانے کی کاروائی میں شامل پولیس جوان بھی کورونا سے متاثر ہونے کے خوف میں ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.