گزشتہ کئی روز سے جاری بارش سے جہاں ایک طرف نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور لوگ پریشانی میں متبلا ہیں، جبکہ دوسری جانب بھاری بارش کی وجہ تالاب کی مچھلیاں بھی نشیبی علاقوں کا رخ کرتی ہیں، جسے پکڑنے کے لیے مقامی لوگ مختلف طریقہ کار استعمال کرتے ہیں اور برسات کا لطف لیتے ہیں۔ مگر کبھی کبھی معمولی سا کام بھی آدمی کے زندگی پر بن آتی ہے، ایسا ہی کچھ ہوا ارریہ ضلع کے رام پور کودرکٹی گاؤں کے وارڈ نمبر چار کے تتما ٹولہ میں جہاں ایک شخص کی علی الصبح بجلی کی زد میں آنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔
تتما ٹولہ باشندہ پرسادی منی کے تیس سالہ لڑکے راکیش منی روزانہ کی طرح آج بھی جال اٹھانے جا رہا تھا، مگر تالاب تک پہنچا بھی نہ تھا کہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا اور ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
کچھ دیر بعد مقامی لوگوں نے راکیش کو مردہ حالت میں پایا اور اس کی اطلاع ان کے اہل خانہ کو دی۔ بجلی کی زد میں آنے سے راکیش کے جسم کا اکثر حصہ جلا اور جھلسہ ہوا تھا۔
راکیش کے بھائی وکیل منی نے بتایا کہ وہ روزآنہ کی طرح گھر سے مچھلی پکڑنے تالاب گیا تھا اور یہ حادثہ پیش آیا، ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا حادثہ پیش آئے گا۔ وکیل نے بتایا کہ راکیش کو تین اولاد ہے۔
مذکورہ واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے گاؤں کے مکھیا شہزاد عالم نے کہا کہ یہ سانحہ افسوسناک ہے۔ مذکورہ واقعے کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ارریہ صدر ہسپتال بھیج دیا ہے۔