ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سوریہ كانت سنگھ نے بتایا کہ اطلاع موصول ہو ئی تھی کہ خونخوار نکسلی ویر بہادر شاستری کو روها گاؤں میں دیکھا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس معلومات کی بنیاد پر گزشتہ دیر رات ضلع پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے روها گاؤں میں چھاپے مار کر نکسلی ویر بہادر کو گرفتار کر لیا ہے۔
سنگھ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد اسی ضلع میں گورول تھانہ علاقہ کے گوڈھيا گاؤں کا رہنے والا ہے ۔ اس کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں کئی فوجداری معاملے درج ہیں ۔ پولیس کو اس کی طویل عرصے سے تلاش تھی ۔
گرفتار شدہ شدت پسند کے پاس سے نکسلی پرچے بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔ پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔